Inquilab Logo

جامعہ ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے۳۴؍ طلبہ سول سروس مینس میں کامیاب

Updated: March 25, 2021, 12:09 PM IST | Agency | New Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی ) نے سول سروس مینس امتحان ۲۰۲۰ء کے نتائج ظاہر کردئیے ہیں۔

Jamia Coaching Academy
جامعہ کوچنگ اکیڈمی

یونین پبلک سروس کمیشن  (یوپی ایس سی ) نے سول سروس مینس امتحان ۲۰۲۰ء کے نتائج ظاہر کردئیے ہیں۔  اس امتحان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی(آرسی اے) کے ۳۴؍ طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔  یہ محنتی اور خوش نصیب طلبہ اس مشکل سمجھے جانے والے امتحان کے مینس مرحلے میں کامیابی حاصل کرکے حتمی مرحلے انٹرویو کے لئے کوالیفائی ہوئے ہیں۔ 
 معلوم ہوکہ سول سروس مینس امتحان جنوری میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس، انڈین فارین سروس، انڈین پولیس سروس اور دیگر مرکزی سروسیز (گروپ اے اور گروپ بی) میں منتخب کرنے کے لئےانہیں پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لئے طلب کیاجائے گا۔ ۲۰۲۰ء۔۲۰۲۱ء میں آرسی اے کے کل ۳۵؍طلبہ مختلف ریاستی پبلک سروسیز جیسے جموں  کشمیر، بہار، یوپی ، مہاراشٹر، کرناٹک اور دیگر اداروں جیسے آئی بی ، سی اے پی ایف، آربی آئی اور دیگر میں منتخب کیا گیا ہے۔
آرسی اے میں مفت کوچنگ
 جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریزنشیل کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) سول سروس امتحان کے امیدواروں  کو مفت کوچنگ  فراہم کرتی ہے۔ یہ سہولت خاص طور سے اقلیتی طبقات، شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کے امیدواروں کے لئے ہے۔ خاتون امیدوار بھی اس موقع سے استفادہ کرسکتی ہیں جس میں جامعہ ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ مفت کوچنگ ملتی ہے۔ جو امیدوار امتحان میں کامیاب ہوکر انٹرویو میں شامل ہونے والے ہیں انہیں  ۲۵؍ مارچ سے ۵؍ اپریل تک یوپی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب درخواست فارم بھرکر جمع کرنا ہوگا۔ اس فارم میں امیدواروں کو اپنی سروسیز اور کیڈر کی پریفرنس بھی درج کرنی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK