Inquilab Logo

ہندوستانی بازار میں موجود۴؍سی این جی کاریں  جن کی قیمت ۶؍لاکھ روپے سے کم ہے

Updated: November 14, 2020, 7:00 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

آٹو ایکسپرٹس کا خیال ہے کہ سی این جی کارنہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ یہ صارف دوست بھی ہوتی ہے کیونکہ اس کی دیکھ بھال پر خرچ عام گاڑی کے مقابلے کم ہی ہوتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ملک میں پیٹرول اِیکو فرینڈلی کاروں  میں  الیکٹرک اور سی این جی کاریں  شامل ہیں ۔ اگر کم قیمت اور دیکھ ریکھ کی بات کریں  تو سی این جی کاریں الیکٹرک کاروں  کے موزانہ میں کہیں زیادہ سستی ہوتی ہیں ۔ ساتھ ہی ان کی دیکھ بھال میں بھی اتنا خرچ نہیں  ہوتا۔ اسی لحاظ سے ہم ہندوستانی بازار میں موجود ایسی ۴؍سی این جی کاروں کے بارے میں بتارہے ہیں جنہیں خریدنا فائدے کا سودا ہوسکتا ہے ۔ اگر آپ سی این جی کار خریدنا چاہتے ہیں  تو یہ ۴؍ متبادل نہ صرف اچھا مائیلیج دے سکتی ہیں  بلکہ ہر ماہ آپ کا مینٹیننس کا خرچ بھی کم کریں  گی۔ آئیے جانتے ہیں وہ ۴؍ سی این جی کاریں  کون سی ہیں ۔
ماروتی سوزوکی آلٹو ایس سی این جی
 انجن اور پاور کے لحاظ سے دیکھیں  تو ماروتی کی اس کار میں   ۷۹۶؍ سی سی کا ۳؍ سلنڈر ۱۲؍ والوز انجن دیا گیا ہے ۔ یہ ۶؍ہزار آرپی ایم پر ۳۰ء۱؍ کے ڈبلیو کی پاور اور ۳۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۶۰؍ نیوٹن میٹر کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ وہیں یہ انجن پیٹرول میں  ۶؍ ہزار آرپی ایم پر ۳۵ء۳؍ کے ڈبلیو کی پاور اور ۳۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۶۹؍ نیوٹن میٹر کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ انجن کو ۵؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس کیا گیا ہے ۔ مائیلیج کی بات کی جائے تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کار فی کلو سی این جی میں  ۳۲ء ۹۹؍ کلومیٹر کا مائیلیج دینے کی اہل ہے۔ ماروتی سوزوکی آلٹو سی این کی ایکس شوروم قیمت ۴؍لاکھ ۱۰؍ ہزار ۵۷۰؍ روپے ہے ۔ 
ماروتی سوزوکی ویگن آر سی این جی
 ماروتی کی اس کار میں ۹۹۸؍ سی سی کا کے ۱۰؍ بی ۳؍سلینڈ والا انجن دیا گیا ہے ۔ یہ ۵۵۰۰؍  آرپی ایم پر ۵۸ء۳۳؍ ایچ پی کی پاور ۳۵۰۰ ؍ آرپی ایم پر ۷۸؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ مائیلیج کی بات کی جائے تو ماروتی سوزوکی ویگن آر سی این جی کمپنی کی آفیشیل ویب سائٹ کے مطابق ۳۲ء۵۲؍ کلومیٹر فی کلوگرام کا مائیلیج دیتی ہے۔ اس کار کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۵؍لاکھ ۲۵؍ ہزار روپے ہے ۔ 
ماروتی ایس پریسو سی این جی 
 ایس پریسو سی این جی میں ۱ء۰؍ لیٹر پیٹرول انجن بھی دیا گیا ہے ۔ یہ آلٹو کے ۱۰؍ سے لیا گیاہے اور یہ انجن ۵۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۶۷؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۳۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۹۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ سی این جی ورژن کے ساتھ بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ والا یہ انجن ۳۱ء۲؍ کو میٹر فی کلوگرام کا مائیلیج دیتا ہے ۔ ماروتی سوزوکی ایس پریسو سی این جی ویریئنٹ کی ابتدائی قیمت ۴ء۸۴؍ لاکھ روپے ہے۔ 
ہنڈائی سینٹرو سی این جی
 ہنڈائی سینٹرو سی این جی  ۲؍ ویریئنٹس میں  دستیاب ہے۔ ان میں   میگنا ویرئنٹ کی قیمت ۵ء۸۴؍ لاکھ روپے اور اسپورٹز کی قیمت ۶ء۲۰؍ لاکھ روپے ہے۔ ہنڈائی سینٹر میں  ۱۰۸۶؍ سی سی کا انجن لگایا گیاہے جو کہ ۵۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۵۹ء۱۷؍ ایچ پی کی پاور اور ۴۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۸۵ء۳۱؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ وہیں گیئر باکس کی بات کریں  تو انجن ۵؍ اسپیڈ مینوئل گیئرباکس سے لیس ہے۔ سی این جی ویریئنٹ کے ساتھ سینٹرو سی این جی کامائیلیج فی کلوگرام ۳۰ء۴۸؍ کلومیٹر ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK