Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی اے۳۲؍ کا فور جی ماڈل لانچ

Updated: March 03, 2021, 1:14 PM IST | Agency

سیمسنگ نے۲۰۲۱ء کےابتدائی دنوں  میں اپنا سستا ترین فائیو جی فون گلیکسی اے۳۲؍ متعارف کرایا تھا۔

Samsung A34 - Pic : INN
سیمسنگ اے ۳۴ ۔ تصویر : آئی این این

 سیمسنگ نے۲۰۲۱ء کےابتدائی دنوں  میں اپنا سستا ترین فائیو جی فون گلیکسی اے۳۲؍ متعارف کرایا تھا۔ اب جنوبی کورین کمپنی نے خاموشی سے اس فون کا فورجی ورژن صارفین کے لئے پیش کردیا ہے جسے گلیکسی اے۳۲؍ کا نام دیا گیا ہے۔ دونوں فونز میں نیٹ ورک سپورٹ سے ہٹ کر بھی کچھ فیچر موجود ہے۔اس نئے گلیکسی اے۳۲؍ میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی۸۰؍ پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ فائیوجی ورژن میں ڈیمینسٹی۷۲۰؍ پروسیسر موجود ہے۔فور جی ورژن والے فون میں ڈسپلے بھی نیا ہے جو۶ء۴؍ انچ سپر امولیڈ اسکرین پر مشتمل ہے جس میں فل ایچ ڈی ریزولوشن سپورٹ دی گئی ہے۔ اسکرین میں نوچ ڈیزائن میں۲۰؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔اسکرین کے تحفظ کے لئے گوریلا گلاس۵؍ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔فون کے اندر۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اسی طرح۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۱۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی۳ء۱؍ سے کیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر ۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے، حیران کن طور پرفائیوجی ورژن میں۴۸؍ میگا پکسل مین کیمرا موجود ہے۔ اس کے علاوہ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ،۵؍ میگا پکسل ڈیپتھ اور۵؍ میگا پکسل میکرو کیمرے بھی فون کا حصہ ہیں۔ یہ فون سب سے پہلے روس میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے جس کا۶۴؍ جی بی اسٹوریج والا ماڈل۲۶۸؍ ڈالرز جبکہ۱۲۸؍ جی بی والا فون۲۹۵؍ ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK