Inquilab Logo

محفوظ سفر کیلئے کار کے ٹائروں  پر بھی توجہ دینا ضروری ہے

Updated: May 23, 2020, 4:44 AM IST | Ali Lughari | Mumbai

ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کے اشارے مل رہے ہیں اور جلد ہی سفری پابندیاں   بھی ہٹالی جائیں  گی۔ ایسی صورت میں لوگ باگ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے ذاتی گاڑیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کو ترجیح دیں  گے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کے اشارے مل رہے ہیں اور جلد ہی سفری پابندیاں   بھی ہٹالی جائیں  گی۔ ایسی صورت میں لوگ باگ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے ذاتی گاڑیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کو ترجیح دیں  گے۔ اس لحاظ سے دیکھیں  تو نجی گاڑیوں سے طویل سفر کرنے کا رجحان بڑھے گا۔ ظاہر ہے اس صورت میں ہر کوئی یہ چاہے گا کہ اس کا سفرمحفوظ ہو وہ اور صحیح سلامت اپنی منزل پر پہنچ جائے۔ چارپہیہ گاڑی کے ذریعے سفر محفوظ بنانے کے لئے کئی اقدامات ہیں ۔ جن میں  سے ایک اہم پہلو پر ہم اس تحریر میں روشنی ڈالیں  گے۔ 
 ویسے بھی اب کاروں کے ذریعہ ایک سے دوسری جگہ کا طویل سفر عام ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس مضمون میں آپ کو ٹائروں کے حوالے سے کچھ سادہ ٹپس دیں گے کہ جن پر آپ کو کسی بھی لمبے سفر کے دوران عمل کرنا چاہئے۔ ہم آپ کو یہ سب اس لئے بتا رہا ہوں کہ عام طور پر لوگ سفر کے دوران ٹائروں کی پروا نہیں کرتے، جو ٹھیک نہیں ہے۔ 
سفر سے پہلے کیا کریں ؟
سفر کیلئے نکلنے سے قبل ، سب سے ضروری کام یہ اور سب سے پہلا کام یہ ہوکہ آپ اپنی کار کے ٹائروں  کا ایئر پریشر چیک کرلیں ۔ سفر پر جانے سے پہلے ہمیشہ ایئر پریشر چیک کریں ۔ ٹائر میں ایئر پریشر کا مناسب حد تک نہ ہونا خطرناک ہوتا ہے، نہ صرف یہ سیفٹی پر کمپرومائز کرنا ہے بلکہ یہ ایندھن کی بچت کو بھی خراب کرتا ہے۔
 اگر ٹائروں میں ایئر پریشر مناسب حد تک نہ ہو تو کار کی ہینڈلنگ بھی مشکل ہو جاتی ہے۔ سب سے اہم یہ کہ اگر کار بغیر رکے لمبا سفر کر رہی ہو تو ٹائروں کا ٹمپریچر بھی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، اس لیے وقتاً فوقتاً ٹائر پریشر ضرور چیک کرتے رہیں ۔ مینوفیکچرر کی جانب سے جتنا ایئر پریشر تجویز کیا کیا جائے، اس سے تھوڑی سی کم ہوا بھریں ۔
دوسری بات یہ کہ کبھی اسپیئر ٹائر ساتھ رکھنا نہ بھولیں کیونکہ آپ کو سفر کے دوران اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سفر شروع کرنے سے پہلے ٹائروں کو ہمیشہ بائیں سے دائیں اور آگے سے پیچھے کر دیں ۔ چاروں ٹائر ایک طرح نہیں گھستے اور اگر آپ انہیں روٹیٹ کرتے رہیں تو یہ بالکل برابر گھسیں گے اور سفر پر زیادہ چلیں گے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کسی ٹھنڈے مقام کا سفر کر رہے ہیں یا جہاں برف باری ہو سکتی ہے تو ہمیشہ سردیوں والے ٹائرز استعمال کریں ، وہ آپ کو زیادہ اسٹیبلیٹی اور کنٹرول دیں گے۔
ٹائر ٹریڈ بھی ایسی چیز ہے جو آپ کو سفر پر جانے سے پہلے دیکھنی چاہیے؛ اگر یہ۳؍ ملی میٹر سے کم ہو تو ٹائر بدلنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ نئے ٹائر کی ٹریڈ گہرائی تقریباً۹؍ ملی میٹر ہوتی ہے۔ جن علاقوں میں زیادہ بارش ہوتی ہے وہاں ٹریڈ بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ اگر ٹریڈ اچھی ہو تو ایسے علاقوں میں ٹائر اچھی طرح کام کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ٹائروں کی کنڈیشن بھی دیکھ لیں ، ایسے ٹائرز استعمال نہ کریں کہ جن میں کئی مرتبہ پنکچر ہوئے ہوں کیونکہ اس سے آپ کو لمبے سفر میں بڑی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔
آخری اور ضروری بات، لمبے سفر پر نکلنے سے پہلے ہمیشہ ٹائروں کی وِہیل بیلنسنگ کروائیں ۔ اس سے آپ کو بغیر کسی پریشانی کے ایک آرام دہ سفر ملے گا۔ اگر آپ نہیں کرواتے تو گاڑی سفر میں ووبل کر سکتی ہے اور آپ کو ایسا لگے گا کہ آپ کار میں نہیں بلکہ کسی نمک دانی میں بیٹھے ہیں ۔ اس لیے ہمیشہ اس چیز کو ذہن میں رکھیں ۔ 
 لہٰذا ٹائر کے ساتھ ساتھ کار کے مجموعی مینٹیننس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کریں ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK