Inquilab Logo

حیدرآبادکی دسویں جماعت کی طالبہ کی پینٹنگ لندن کے ریستوراں کی دیوارکی زینت بنےگی

Updated: September 21, 2020, 9:06 AM IST | Agency | Hyderabad

خاص بات یہ ہے کہ اس حیدرآبادی طالبہ نے فن مصوری کی باقاعدہ تربیت نہیں لی ہے بلکہ اپنے شوق ،دلچسپی اور مشق سے وہ ایک فنکارہ بن گئی ہیں

Ashna Turabi
اشنا ترابی

 حیدرآباد کی اشنہ ترابی نامی طالبہ کی بنائی ہوئی ۶؍خوبصورت پینٹنگ برطانیہ کے ایک ریستوراں کے مالک نے خریدی ہے اور لندن میں واقع اپنے  ریسٹورنٹ آویزاں کی ہے۔ پینٹنگ اس لڑکی کا شوق نہیں بلکہ جنون ہے، کم عمری سے ہی وہ اسکول کے اوقات کے بعد اورفاضل وقت میں اسکول کی بکس وغیرہ پرطرح طرح کی تصاویربنایا کرتی تھی۔ ابتداء میں گھروالوں نے یہ سمجھا کہ بچپن ہے دوسرے بچوں کی طرح یہ بھی تصاویربنارہی ہے، ہوسکتا ہے آگے چل کروہ اسے نظرانداز کردے لیکن اس لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کے اندرچھپی ہوئی خداد داد صلاحیتوں کو پہچان لیا تھا، ا نہوں نے اپنی بیٹی کی ہرقدم پرنہ صرف رہنمائی کی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی جس کا نتیجہ آج یہ نکلا کہ اس لڑکی کی بنائی گئی تصاویرلندن کی ایک ہوٹل کی دیواروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ معلوم ہوکہ اشنہ کے والد عروج احمد ترابی حیدرآباد کے سینئرفوٹوجرنلسٹ  ہیں۔
  اشنہ ترابی اس وقت دسویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔ پہلی مرتبہ جب انہوں نے تصویربنانی شروع کی تو عروج احمد ترابی نے اپنی بیٹی کی اس صلاحیت کو پہچان لیا اورانہوں نے اپنی مرضی اپنی بیٹی پرمسلط کرنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کی۔ پیشہ سے فوٹوگرافراورقدرتی مناظرکو اپنے کیمرے میں قید کرنے کا باکمال ہنررکھنے والے عروج احمد ترابی جنہیں آرٹ سے کافی لگاؤ ہے نے اپنی بیٹی کے مصوری کا شوق پورا کرنے میں استاد کا رول ادا کیا ہے۔ جب بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تووہ اوربھی کھل کراپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح اشنہ ترابی کا وہ سفرجو انھوں نے انجانے میں چند الٹی سیدھی لکیروں کے ساتھ شروع کیا تھا وہ کینوس پرختم ہوا۔ اشنہ ترابی کی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں  نے تمام پینٹینگس اپنے طورپربنائی ہیں۔ انہوں نے اس کی ٹریننگ وغیرہ حاصل نہیں کی۔ البتہ نامورشاعر شاذ تمکنت کے فرزند فواد تمکنت سے جو مشہورآرٹسٹ ہیں ان سے فون پرمدد رہبری حاصل کرتی ہیں۔ اشنہ ترابی کی تصاویرکو ان کے والد فیس بک پرشیئرکیا کرتے ہیں جس کی ہرطرف سے پزیرائی کی جارہی ہے اوراس دوران حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجرین، جن کی لندن میں ہوٹل ہے انھوں نے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کی ہوٹل کے لئے تصاویربنانے کی خواہش کی۔ اشنہ ترابی نے راتوں کو جاگ کرسخت محنت کے ذریعہ ہوٹل کیلئے شاندارتصاویربنائی ہیں۔ مستقبل میں ان کی تصاویر کی شہرحیدرآباد میں نمائش کا بھی منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK