Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں آرکائیوچیٹ کیلئے نیا فیچر پیش کیا جائے گا

Updated: September 08, 2020, 11:18 AM IST | Agency

وہاٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ بن چکا ہے۔ کمپنی اس کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل اسے بہتر بنارہی ہے اورمسلسل نئے فیچرز پر کام بھی جارہا ہے

WhatsApp - Pic : INN
ویاٹس ایپ

وہاٹس ایپ اس وقت  دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ بن چکا ہے۔ کمپنی اس کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل اسے بہتر بنارہی ہے اورمسلسل نئے فیچرز پر کام بھی جارہا ہے ۔’ڈبلیو اے بیٖٹا اِنفو‘ کی رپورٹ کے مطابق جلد ہی وہاٹس ایپ کے آرکائیو چیٹ میں ایک نیا فیچر پیش کیا جائے گا جو اس سہولت کو مزید بہتر بنادے گا۔ اس فیچر کا نام ’ویکیشن موڈ‘ ہے ۔ اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے دوسال سے کام کیا جارہا تھا مگر پھر رپورٹس میں بتایا گیا کہ لگ بھگ۲؍ سال کی محنت کے بعد اس پر کام روک دیا گیا تھا۔ مگر اب وہاٹس ایپ کے اپ ڈیٹس کے متعلق آگاہ کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ WABetaInfo نے بتایا ہے کہ ویکیشن موڈ کی تیاری پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔ دھیان رہے کہ اس فیچر کا چھٹیوں سے کچھ لینا دینا نہیں بلکہ یہ آرکائیو چیٹس کے حوالے سے ہے۔ اس وقت وہاٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نیا میسیج موصول ہونےپر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے۔ جس سے چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے اور ویکیشن موڈ اس خامی کو دور کرنے کے لئے ہے جو چیٹس کو بدستور آرکائیو میں رکھنے میں مدد دینے والا فیچر ہے۔ اس فیچر کے تحت آرکائیو چیٹ اس سیکشن تک ہی محدود رہے گی۔ جب صارف آرکائیوڈ چیٹس سیکشن پر کلک کریں گے تو ان کے سامنے آرکائیو کی جانے والی چیٹس کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن بٹن بھی ہوگا۔یہ نوٹیفکیشن بٹن صارفین کو یہ سیکشن ان کی ضرورت کے مطابق ترتیب دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ ابھی یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٖٹاورژن میں ہے جس میں نوٹیفکیشن سیکشن میں۲؍ ٹوگلز بٹنز موجود ہیں۔ایک بٹن صارفین کو آرکائیو چیٹس میں کسی نئے میسیج سے نوٹیفائی کرنے میں مدد فراہم کرے گا جبکہ اس بٹن کو ڈِس ایبل کرنے پر آرکائیو چیٹس مکمل طور پر ہائیڈ ہوجائیں گی۔دوسرا بٹن آٹو ہائیڈ ان ایکٹیو چیٹس کے نام سے ہے جو اس وقت کسی چیٹ کو خودکار پر ہائیڈ سیکشن میں منتقل کردے گا جب اس میں۶؍ ماہ تک کوئی سرگرمی نہ ہوئی ہو۔واضح رہے کہ ویکیشن موڈ نامی یہ فیچر فی الحال تیاری کے مراحل سے گزر ررہا ہے اور واضح نہیں کہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK