Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں وائرل پیغامات کی حقیقت جاننے کیلئے نیا سرچ

Updated: August 06, 2020, 8:06 AM IST | Agency

وہاٹس ایپ کو گزشتہ سال سے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے باعث تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے متعدد اقدامات بھی کئےگئے

WhatsApp - Pic : INN
وہاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

وہاٹس ایپ کو گزشتہ سال سے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے باعث تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے متعدد اقدامات بھی کئےگئے۔اس سے قبل وہاٹس ایپ میں جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے  فارورڈ میسج کی حد کو کم کرکے۵؍کیا گیا، گروپ کیلئے  نئے انتظامی کنٹرول متعارف کرائے جبکہ لاکھوں اسپام اکاؤنٹس پر پابندی بھی عائد کی۔رواں سال اپریل میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت اگر کسی صارف کو بہت زیادہ فارورڈ ہونے والا میسج، یعنی ایسا میسج جو۵؍بار سے زیادہ فارورڈ ہوچکا ہو، تو اس نئی پابندی کے تحت صارف اسے آگے مزید۵؍ چیٹس کی بجائے صرف ایک چیٹ کو فارورڈ کرسکے گا۔اب وہاٹس ایپ نے میسجز میں موجود ٹیکسٹ اور تصاویر کے حوالے سے ریورس سرچ کا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد بھی افواہوں اور غلط اطلاعات کو پھیلنے سے روکنا ہے۔یہ فیچر ایسے میسجز پر کام کرے گا جو بہت زیادہ فارورڈ ہورہے ہوں گے تاکہ صارف جان سکے کہ اس پیغام میں موجود اطلاعات درست ہیں یا نہیں۔ ایسے بہت زیادہ فارورڈ ہونے والے میسجز کے آگے ایک میگنیفائنگ گلاس کا سائن ہوگا، جس پر کلک کرنے پر ایک ویب سرچ لانچ ہوگی، تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ تفصیلات کس حد تک درست یا غلط ہیں۔ خیال رہے کہ زیادہ فارورڈ ہونے والے پیغامات پر دو تیر کے نشان اور اوپر فارورڈ کے لیبل سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ یہ پیغام بھیجنے والے نے خود نہیں لکھا۔فی الحال نیا  فیچر برازیل، اٹلی، آئرلینڈ، اسپین، برطانیہ اور امریکہ میں تمام صارفین کیلئے  پیش کیاگیا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK