Inquilab Logo

گوگل میپس میں ’ڈارک موڈ‘ فیچر کا اضافہ

Updated: February 25, 2021, 2:36 PM IST | Agency

گوگل کی مشہور سروس’گوگل میپس‘  میں  ڈارک موڈ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں میپس استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ڈارک موڈ کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

Google Maps - Pic : INN
گوگل میپس ۔ تصویر : آئی این این

 گوگل کی مشہور سروس’گوگل میپس‘  میں  ڈارک موڈ نامی فیچر  متعارف کرایا گیا ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں میپس استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ڈارک موڈ کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے میپس میں ڈارک موڈ کی آزمائش ستمبر۲۰۲۰ء سے کی جارہی تھی اور محدود تعداد میں صارفین کو اس میں شامل کیا گیا تھا۔  کمپنی کے مطابق ڈارک موڈ دنیا بھر میں اینڈرائیڈ صارفین کو بہت جلد دستیاب ہوگا۔ یہ گوگل میپس کے لئے آفیشل ڈارک موڈ ہے جو ایپ کو لائٹ سے ڈارک تھیم میں تبدیل کردیتا ہے۔ گوگل میپس میں پہلے ہی رات کو کم روشنی والے علاقوں میں نیوی گیشن کے دوران ایپ معمولی ڈارک موڈ پر منتقل ہوجاتی ہے۔ گوگل میپس میں ڈارک موڈ پر منتقل ہونے پر وہ گرے رنگ کے مختلف شیڈز میں تبدیل ہوجائے گی۔ کرنٹ ٹیب اور ڈائریکشنز سافٹ بلیو رنگ میں ڈسپلے ہوں گے۔ میپ کے بیک گراؤنڈ میں گرے کا گہرا ترین شیڈ استعمال ہوگا جبکہ اسٹریٹ نیم ہلکے گرے رنگ میں شو ہوں گے۔ گوگل میپس میں ڈارک موڈ استعمال کرنے   میپس میں سیٹنگ مینیو اوپن کریں اور نیچے اسکرول کرکے تھیم پر کلک کریں۔وہاں آل ویز ان ڈارک تھیم کا انتخاب کرکے ڈارک موڈ پر سوئچ کیا جاسکتا ہے۔اس کو بدلنے کیلئے  وہاں جاکر آل ویز ان لائٹ تھیم پر وائس سوئچ کیا جاسکتا ہے۔ ڈارک موڈ کے علاوہ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے  مزید فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ان فیچرز میں گوگل میسجز میں پیغامات کو شیڈول کرنا، ٹاک بیک کا نیا ورژن، پاس ورڈ چیک اپ فیچر، گوگل اسسٹنٹ اپ ڈیٹس اور اینڈرائیڈ آٹو کے لئے نئے فیچرز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK