Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں نئے فیچرزکا اضافہ

Updated: July 06, 2020, 9:07 AM IST | Agency

وہاٹس ایپ میں کئی نئے فیچر شامل کئے جارہے ہیں آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ان میں سے بیشتر فیچرز بیٖٹا ورژن میں آگئے تھے مگر اب کمپنی عام صارفین کیلئے انہیں جلد ہی دستیاب کرائے گی۔

WhatsApp - Pic : INN
وہاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

وہاٹس ایپ میں کئی نئے فیچر شامل کئے جارہے ہیں آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ان میں سے بیشتر فیچرز  بیٖٹا ورژن میں آگئے تھے مگر اب کمپنی عام صارفین کیلئے انہیں جلد ہی دستیاب کرائے گی۔ان میں سے ایک فیچر نئے کانٹیکٹس کو آسانی سے ایڈ کرنے کے حوالے سے ہے اور اس مقصد کیلئے  وہاٹس ایپ نے نیا ’کیو آر کوڈ‘ متعارف کرایا ہے۔اس فیچر کی بدولت صارف کسی دوسرے صارف کے ’کیو آر کوڈ‘ کو اسکین کرکے کانٹیکٹس میں شامل کرسکے گا، یعنی فون نمبر کو ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ فیچر کئی ماہ پہلے بیٖٹا ورژن میں آیا تھا اور اب تمام صارفین کیلئے  متعارف کرایا جارہا ہے۔اسی طرح ایک فیچر ویڈیو کالز کے حوالے سے ہے جس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ویڈیو کالز میں پہلے ہی۸؍افراد تک سپورٹ فراہم کی جاچکی ہے، اب نئے فیچر کے تحت صارف کال میں شریک کسی فرد کے آئیکون کو کچھ دیر تک دبا کر فل اسکرین میں دیکھ سکے گا۔اسی طرح گروپ چیٹس میں ایک ویڈیو آئیکون بھی دیا جارہا ہے تاکہ سنگل کلک سے گروپ ویڈیو کال شروع کی جاسکے، مگر یہ ان گروپس میں ہی نظر آئے گا جس میں لوگوں کی تعداد۸؍ یا اس سے کم ہوگی۔ایک اور فیچر انیمیٹڈ اسٹیکر پیکس کا ہے جس کی آزمائش کچھ عرصے سے بیٹاورژن میں بھی ہورہی تھی۔بظاہر یہ انیمیٹڈ اسٹیکرز وہاٹس ایپ کے موجودہ اسٹیکرز جیسے ہی ہیں بس ان میں انیمیشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔وہاٹس ایپ ورژن اور ڈیسک ٹاپ سروس کیلئے  ایک نیا ڈارک موڈ بھی پیش کیا گیا ہے جو موبائل ایپس میں پہلے ہی دستیاب تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK