Inquilab Logo

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسیز میں داخلے جاری

Updated: August 20, 2020, 10:55 AM IST | Agency

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال۲۱۔۲۰۲۰ءکے انٹرنس پر مبنی ریگولر کورسیز میں داخلے۲۴؍اگست۲۰۲۰ء تک جاری ہیں جبکہ میرٹ پر مبنی کورسیز میں داخلے کی آخری تاریخ۳۰؍ ستمبر۲۰۲۰ءمقرر ہے

Manuu - Pic : INN
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی ۔ تصویر : آئی این این

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال۲۱۔۲۰۲۰ءکے انٹرنس پر مبنی ریگولر کورسیز میں داخلے۲۴؍اگست۲۰۲۰ء تک جاری ہیں جبکہ میرٹ پر مبنی کورسیز میں داخلے کی آخری تاریخ۳۰؍ ستمبر۲۰۲۰ءمقرر ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے انعقادکی نظر ثانی شدہ تواریخ۱۹؍ اور۲۰؍ ستمبر ہوں گی۔ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان۳۰؍ ستمبر کئے  جانے کا امکان ہے۔کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، سری نگر میں بی ایڈ اور ایم ایڈ میں بھی مشروط داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی آخری تاریخ بھی۲۴؍ اگست ہے۔پروفیسر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب ملک کی کچھ ریاستوں میں کووِڈ۱۹؍کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تواریخ میں توسیع کی گئی تھی۔ اسی دوران یونیورسٹی نے داخلے کی بعض شرائط میں ضمیموں کو منظوری دی ہے جن میں مختلف کورسیز میں داخلوں کیلئے اردو اہلیت کی نظرِ ثانی شدہ اساس،ایم اے ترجمہ اور ایم اے سماجی علوم بجز سوشیل ورک میں داخلے کیلئے منظورہ دینی مدارس کے پروگرام اور ایم سی اے پروگرام میں داخلے کیلئے اے آئی سی ٹی ای کی مصرحہ اہلیتی شرط شامل ہیں۔ نئے قواعد کی تفصیل یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔آن لائن درخواست فارم برائے انٹرنس پر مبنی کورسیز جیسے بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ، ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، ڈی ایل ایڈ ، پالی ٹیکنک ڈپلوما اور پی ایچ ڈی پروگرام کے علاوہ میرٹ کی اساس کے کورسیز میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست ویب سائٹ manuu.edu.in دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK