Inquilab Logo

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن کے اردو صحافت پی جی ڈپلوما داخلےکی مدت میں توسیع

Updated: August 20, 2020, 10:47 AM IST | Agency

  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن میں اردو صحافت میں پی جی ڈپلوما کورس میں طلبا کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے داخلے کی تاریخ۲۱؍ اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ ادارے میں اردو صحافت سمیت الگ الگ پی جی ڈپلوما کورس میں داخلے کا عمل ان دنوں بہت تیزی سے چل رہا ہے۔

IIMC - Pic : INN
آئی آئی ایم سی ۔ تصویر : آئی این این

  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن میں اردو صحافت  میں پی جی  ڈپلوما کورس میں طلبا کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے داخلے کی تاریخ۲۱؍ اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ ادارے میں اردو صحافت سمیت الگ الگ  پی جی ڈپلوما کورس میں داخلے کا عمل ان دنوں بہت تیزی سے چل رہا ہے۔  اردو صحافت  کا کورس ادارے کے   نئی دہلی کیمپس میں چلتا ہے اور اس میں کل ۱۷؍ سیٹیں ہیں۔ اس سال داخلے کی آخری تاریخ۱۴؍اگست تھی،جو ۲۱؍ اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔  جبکہ ہندی،انگلش، ریڈیو اور  ٹیلی ویژن ،اشتہار اور رابطہ عامہ  جیسے کورس میں داخلے کی آخری تاریخ۲۸؍اگست ہے۔  ملک کے کئی حصوں میں کورونا سے بگڑتے حالات  اور سفر کرنے میں دشواری  اور سماجی دوری کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ طے کیا گیا ہےکہ ان سبھی کورسوں میں داخلے کے لئے اس بار  ،بیچلرس ، انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول  کے نمبرات کے علاوہ انٹرویو کی بنیاد پر داخلے ہوں گے۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اس تعلیمی سال ۲۱۔۲۰۲۰ءکے سبھی  پی جی ڈپلوماکورس  میں  پہلے سیمسٹر کی کلاسیز آن لائن ہوں گی۔  ان سبھی پی جی ڈپلوما کورس کی کلاسیز اکتوبر میں ایک ساتھ شروع ہوں گی،جسکی تفصیلی معلومات بعد میں دی جائےگی۔ کورس کے بارے میں تفصیلی معلومات کیلئے   ویب سائٹ                       www.iimc.gov.in   اور اس لنک پر دیکھیں:
http://www.iimc.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/
vk2020/addmitionRevised2020/UrduຈJournalism
ຈ-ຈProspectus񚴴-21.pdf

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK