Inquilab Logo

میڈیٹیرین ڈائٹ پلان اپنائیں اور بیماریوں کو دور رکھیں

Updated: January 10, 2022, 2:56 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

یو ایس نیوز اینڈ رپورٹ نے مسلسل پانچویں سال میڈیٹیرین ڈائٹ کو دنیا کی بہترین ڈائٹ کا خطاب دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈائٹ پر عمل کرنے کے کئی فائدے ہیں۔ یہ ڈائٹ پلان ذیابیطس، کمزور یادداشت، بریسٹ کینسر اور ہارٹ اٹیک جیسی سنگین بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتا ہے

Olive oil is considered an important part of the Mediterranean diet.Picture:INN
زیتون کے تیل کو میڈیٹیرین ڈائٹ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ڈائٹنگ اب فیشن نہیں ضرورت بن گئی ہے۔ موٹے لوگ دبلا ہونے کے لئے اور دبلے افراد موٹے ہوجانے کے خوف سے ڈائٹنگ کرتے ہیں۔ کہیں کیٹو جینک تو کہیں ویجیٹیرین، کہیں انٹرمیٹینٹ تو کہیں ویگان ڈائٹ۔ موضوع محفل مختلف اقسام کی ڈائٹ بننے لگی ہیں اور جب ڈائٹ کی اقسام کی بات آئے تو کچھ مخصوص غذائیں اس ڈائٹ پلان کے لئے مختص کردی جاتی ہیں۔ مثلاً کیٹو جینک ڈائٹ میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو انسان پر اس وقت حملہ آور ہوتی ہے جب جسم میں چربی کی مقدار اپنی خاص سطح سے زیادہ بڑھنے لگے۔ مگر اس مضمون میں میڈیٹیرین ڈائٹ (Mediterranean Diet) کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔ یو ایس نیوز اینڈ رپورٹ نے مسلسل پانچویں سال میڈیٹیرین ڈائٹ کو دنیا کی بہترین ڈائٹ کا خطاب دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈائٹ پر عمل کرنے کے کئی فائدے ہیں۔ یہ ڈائٹ پلان ذیابیطس، کمزور یادداشت، بریسٹ کینسر اور ہارٹ اٹیک جیسی سنگین بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ علاوہ ازیں وزن گھٹانے اور ذہنی صحت برقرار رکھنے میں بھی میڈیٹیرین ڈائٹ اہم کردار ادا کرتا ہے۔
میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے؟
 میڈیٹیرین ڈائٹ زائد مقدار میں پھلوں، سبزیوں، مکمل اناج، زیتون کے تیل اورمچھلی پر مشتمل ایک مکمل ڈائٹ پلان ہے۔ اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے والے افراد میٹابولک سنڈروم کے نقصانات سے محفوظ رہتے ہیں۔ میٹابولک سنڈروم میں موٹاپا، ہائی بلڈپریشر اور دیگر دل کی بیماریوں جیسے نقصانات شامل ہیں۔
 میڈیٹیرین ڈائٹ کے یہاں چند فوائد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے:
دل صحتمند رہتا ہے
 میڈیٹیرین ڈائٹ پر عمل کرنے سے امراض ِ قلب سے متعلق بیماریوں کا خطرہ کم رہتا ہے۔ ان میں ہارٹ اٹیک اور اسٹروک شامل ہیں۔
ڈپریشن میں کمی
 ماہرین کے مطابق، جو لوگ اس ڈائٹ کو اپناتے ہیں انہیں دوسروں کے مقابلے ڈپریشن کا خطرہ ۳۳؍ فیصد کم رہتا ہے۔
ذہنی صحت
 میڈیٹیرین ڈائٹ سے ذہن پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سے دماغ کو توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے اور یادداشت مضبوط ہوتی ہے۔ ساتھ ہی دماغی بیماریاں جیسے الزائمر، میموری لاس وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
لمبی عمر
 ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس ڈائٹ کی مدد سے آپ کی عمر لمبی ہوتی ہے۔ اس کا سبب آپ کی بیماریوں سے دوری ہے۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
 میڈیٹیرین ڈائٹ سے خواتین کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈائٹ میں موجود غذائیت ’بون میٹابولزم‘ کو بڑھاتے ہیں۔
بریسٹ کینسر سے بچاؤ
 جو لوگ اس ڈائٹ پر پابندی سے عمل کرتے ہیں، ان میں بریسٹ کینسر ہونے کا خطرہ ۴۰؍ فیصد تک کم ہوتا ہے۔
ذیابیطس کنٹرول رہتا ہے
 میڈیٹیرین ڈائٹ پر عمل کرنے سے ٹائپ -۲؍ ذیابیطس ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، کیونکہ اس سے بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتا ہے۔
 ان فوائد کے علاوہ میڈیٹیرین ڈائٹ تیزی سے وزن کم کرنے اور ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
میڈیٹیرین ڈائٹ کا اہم حصہ زیتون کا تیل
 زیتون کا تیل ایک شفائی تیل ہے جس میں انتہائی صحتمند چکنائی شامل ہوتی ہے۔ زیتون کے تیل کو میڈیٹیرین ڈائٹ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ کیٹو جینک ڈائٹ میں بھی اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق زیتون کا تیل ہر ڈائٹ پلان کی ضرورت ہے، روزانہ ڈیڑھ اونس زیتون کا تیل غذا کو پکانے کے لئے استعمال کرنا جسمانی وزن اور توند میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے،اس میں پکائے گئے کھانوں میں کیلوریز گننے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
تازہ رپورٹ
  ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، جو لوگ میڈیٹیرین ڈائٹ پر کم سے کم ۳؍ سال تک باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیںوہ بالعموم ذہنی اور دماغی طور پر تندرست اور توانا ہوتے ہیں۔ رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کے نگراں یونیورسٹی آف ایڈنبرا کی سائنسداں مشل لیوزیانو ہیں۔
 اس ڈائٹ میں شامل جن اشیاء کا ذکر کیا گیا ہے اسے ا ستعمال کرنے والے افراد ۷۰؍ سال تک پہنچنے کے بعد ذہنی طور پر تندرست و توانا رہ سکتے ہیں۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK