Inquilab Logo

کفایتی قیمت کی۴؍بی ایس ۶؍موٹر سائیکلیں جو اچھا اوسط بھی فراہم کرتی ہیں

Updated: October 31, 2020, 3:20 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

ایسے صاحبان جو اِن دنوں نئی موٹر سائیکلیں  بجٹ قیمت میں  خریدنا چاہتے ہیں  ان کے لئے درج ذیل میں بہترین موٹر سائیکلوں  کے۴؍متبادل کی معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی بازار میں  مختلف مینوفیکچرنگ کمپنیوں  کی جانب سے بی ایس ۶؍ موٹر سائیکلوں  کے ماڈل لانچ کئے جانے کے بعد ان کی قیمت اور فیچر میں  خاصا اضافہ ہوا ہے۔ اس کا راست اثر خریداروں کی جیب پر بھی پڑا ہے ۔ حالانکہ اب بھی مارکیٹ میں  بجاج سی ٹی ۱۰۰؍ سے لے کر ٹی وی ایس اسپورٹ تک کچھ بی ایس ۶؍ موٹر سائیکلیں  ہیں  جو کافی سستی اور افورڈایبل بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ مائیلیج کے معاملے میں  بھی یہ موٹر سائیکلیں کافی بہتر ہیں ۔ یعنی قیمت میں سستی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایندھن خرچ کرنے کے معاملے میں  بھی صارف دوست موٹر سائیکلیں کہی جاسکتی ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں  کون سی بی ایس ۶؍ موٹر سائیکل آپ کفایتی دام میں خرید سکتے ہیں ۔
بجاج سی ٹی ہنڈریڈ
 ملک میں  سب سے سستی موٹر سائیکل کی جب بھی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلا نام سی ٹی ۱۰۰؍ کاآتا ہے ۔ یہ ہندوستانی بازار میں سب سے سستی موٹر سائیکل ہے۔ اس کے کِک اسٹارٹ ویریئنٹ کی قیمت ۴۵؍ہزار ۲۷۴؍روپے (ایکس شوروم ممبئی ) ہے۔ جبکہ الیکٹرک اسٹارٹ کے لئے آپ کو ۵۲؍ہزار ۱۸۶؍روپے ادا کرنے ہوں  گے۔ اس بائیک میں ۱۰۲؍سی سی کا  ۴؍اسٹروک ، سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔ یہ ۵ء۸۱؍کے ڈبلیو پر ۷۵۰۰؍ آرپی ایم دیتا ہے۔ اس موٹر سائیکل کی زیادہ سے زیادہ رفتار ۹۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ہیرو ایچ ایف ڈیلس 
 ہیرو کی ایچ ایف ڈی لکس بی ایس ۶؍ یوں  تو ۴؍ اقسام میں موجود ہے ۔ لیکن اس کے ابتدائی ماڈل کی بات کریں  تو ہیرو ایچ ایف ڈیلس کک اسٹارٹ ڈرم بریک الائے وہیل ماڈل کی ایکس شوروم قیمت(ممبئی ) ۴۹؍ہزار ۹۵۰؍ روپے ہے۔ اس بائیک میں  ۹۷ء۲؍ سی سی کا بی ایس ۶؍ انجن دیا ہے۔اس کی زیادہ سے زیادہ پاور ۵ء۹؍پر ۸؍ہزار آرپی ایم اور زیادہ سے زیادہ ٹورک ۸ء۰۵؍ این ایم پر ۶؍ہزار آرپی ایم ہے۔
بجاج پلاٹینا ہنڈرڈ
 نئی بی ایس ۶؍ بجاج پلاٹینا ۱۰۰؍ ماڈل کے کِک اسٹارٹ الائے وہیل ویریئنٹ کی قیمت ۵۰؍ہزار ۹۷۶؍ روپے (ایکس شوروم ممبئی)ہے ۔ اس میں فور اسٹروک ڈی ٹی ایس آئی سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔اس کے انجن کی استعداد ۱۰۲؍ سی سی ہے۔ یہ ۵ء۸؍کلوواٹ پر ۷۵۰۰؍آرپی ایم دیتا ہے۔ اس موٹر سائیکل کی زیادہ سے زیادہ رفتار۹۰؍کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔ اس کی ایندھن ٹنکی کی استعداد ۱۱؍لیٹر ہے۔
ٹی وی ایس اسپورٹ
 نیا بی ایس ۶؍ ٹی وی ایس اسپورٹ ماڈل ہندوستان میں حال ہی میں پیش کیا گیا ہے۔ اس موٹر سائیکل کے بی ایس ۴؍ بنیادی ماڈل کے موازنہ میں  یہ ۳؍ہزار ۶۳۳؍ روپے مہنگا ہے ۔ بی ایس ۶؍ ٹی وی ایس اسپورٹ کک اسٹارٹ کی قیمت ۵۴؍ہزار ۸۵۰؍ روپے(ایکس شوروم ممبئی) ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بی ایس ۶؍ ٹی وی ایس اسپورٹ کے لئے فیول ایفیشینسی میں ۱۵؍فیصد کی بہتری کی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK