Inquilab Logo

امریکی اسٹارٹ اَپ کمپنی کا ڈبی نما گول اسمارٹ فون

Updated: January 15, 2020, 7:02 PM IST | Agency

اسمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلہ آرائی تیز ہوچکی ہے، کمپنیاں  نت نئے اور دلچسپ ڈیزائن پیش کررہی ہیں۔ لاس ویگاس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو ۲۰۲۰ء میں مکمل طور پر گول اسمارٹ فون پیش کیا گیا ہے۔

اسمارٹ فون
اسمارٹ فون

 اسمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلہ آرائی تیز ہوچکی ہے، کمپنیاں  نت نئے اور  دلچسپ ڈیزائن پیش کررہی ہیں۔   لاس ویگاس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو ۲۰۲۰ء میں مکمل طور پر گول اسمارٹ فون پیش کیا گیا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کے مطابق۲۰۱۵ء سے اس فون کے ڈیزائن پر کام جاری تھا۔یہ جسامت میں فیس پاؤڈر کی گول ڈبیہ جیسا ہے۔ اپنی جسامت کی بنا پر یہ آسانی سے چھوٹی جیب میں سماجاتا ہے۔ چار سال قبل اس کی تیاری ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے کی تھی اور اس کے لئے کک اسٹارٹر پر کراؤڈ فنڈنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔اگرچہ اس میں ٹچ اسکرین اور کیمرے کی سہولت موجود ہے لیکن یہ صرف ٹوجی وائرلیس سپورٹ فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے خریدتے ہوئے جھجھک محسوس کرسکتے ہیں تاہم جو لوگ نت نئے ڈیزائن کے فون پسند کرتے ہیں شاید وہ اسے خریدیں کیونکہ اسے کپڑے کی بیرونی تہہ پر آسانی سے چسپاں بھی کیا جاسکتا ہے۔ ڈیزائن میں تاخیر کی وجہ گول فون میں سرکٹ کی تیاری تھا جو سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوا۔ سرکیولر فون بنانے والی کمپنی کی سربراہ کرسٹینا سائر کہتی ہیں کہ اسکرین کی تیاری ایک مشکل مرحلہ تھا جو خوش اسلوبی سے طے پایا۔سرکولر فون پر تمام جدید ایپس کام کرتی ہیں اور اس سے سیلفی بھی لی جاسکتی ہے۔ اب  امریکہ  میں اس فون کی نمائش اور تعارفی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ اس کے بعد اسے دنیا کے دیگر حصوں میں دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کی قیمت کے متعلق ابھی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK