Inquilab Logo

اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا اعلان، جونیئر اور سینئر کالج کےطلبہ دھیان دیں

Updated: November 30, 2020, 11:05 AM IST | Agency | Mumbai

اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) نے طلبہ کی عام معلومات اور مسابقتی جذبہ میں اضافے کے ارادے سے ’ اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ  سرچ ۲۰۲۰ء‘  مقابلہ کا اعلان کیا ہے

National Talent Search
نیشنل ٹیلنٹ سرچ

اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی)  نے  طلبہ کی عام معلومات اور مسابقتی جذبہ میں اضافے کے ارادے سے ’ اے ایم پی  نیشنل ٹیلنٹ  سرچ ۲۰۲۰ء‘   مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔  یہ مقابلہ  جونیئر اور سینئر / ڈگری کالج کے طلبہ اتوار۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۰ء کو منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق    یہ آن لائن مقابلہ طلبہ  میں مسابقتی جذبے اور عمومی آگہی فراہم کرے گا۔ اس مقابلے کو۲؍ کٹیگریز میں ہندوستان بھر کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء کے لئے منعقد کیا جائے گا۔ پہلی کٹیگری  جونیئر کالج کے طلبہ (گیارہویں اور بارہویں)  اور دوسری کٹیگری  سینئر / ڈگری کالج طلباء (انڈر گریجویٹ) کے لئے ہے۔ا س امتحان کے    سوالیہ پرچے ملک کی نامور یونیورسٹیوں اور اداروں  کے  نامور ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ مرتب کئے جائیں گے۔  یہ مقابلہ آن لائن ہوگا۔  امتحان کا دورانیہ۹۰؍  منٹ ہوگا.  ۱۰۰؍ نمبروں کے ملٹی پل چوائس کوئسچن (ایم سی کیو) ہوں گے۔  مارکنگ ہر سوال کے جواب کے لئے لگنے والے وقت کی بنیاد پر ہوگی۔    ہر زمرہ  میں پہلے تین ٹاپرس کیلئے خاطر خواہ نقد انعامات ہوں گے۔  سرفہرست اسکور کرنے والوں کو حوالہ افزائی کے انعامات دیے جائیں گے اور تمام شرکا ءکو ای سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔  اے ایم پی کے صدر   عامر ادریسی  کے مطابق  ، ’’  یوپی اسٹیٹ اسکول اولمپیاڈ کی کامیابی کے بعد ، ہم نے قومی سطح پر جونیئر اور سینئر انڈرگریڈ طلبہ  کے لئے ٹیلنٹ سرچ مقابلے کے انعقاد کا ارادہ کیا ہے جس سے۲۰۲۱ء  کے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کیلئے ہم طلبہ کو ترغیب دلا سکیں گے ۔ مختصراً یہ مقابلہ آنے والے مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کے طویل سفر کیلئے طلباء کی مدد کرے گا۔ خیال رہے کہ اے ایم پی قومی سطح کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جوتعلیم ، روزگار اور معاشی استحکام کیلئے  ایک دہائی سے زیادہ  عرصے سے کام کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK