Inquilab Logo

ایپل آگیومینٹیڈ ریالٹی گلاس متعارف کرائے گی

Updated: May 21, 2020, 10:35 AM IST | Agency

ٹیکنالوجی سائٹس پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے آئی فون کے متبادل کیلئے آگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) گلاسز کو دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

Apple - Pic : INN
ایپل ۔ تصویر : آئی این این

ٹیکنالوجی سائٹس پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے آئی فون کے متبادل کیلئے  آگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) گلاسز کو دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں ایک نئی لیک میں بتایا گیا کہ اس ڈیوائس کو ایپل گلاس کا نام دیا جائے گا اور حیران کن نہیں کیونکہ گوگل نے بھی اپنے اسمارٹ گلاسیز کا نام گوگل گلاس ہی رکھا تھا۔لٖیک کے مطابق ایپل گلاس پہلی ایپل واچ سے ملتی جلتی ڈیوائس ہوگی جس میں پراسیسنگ کا زیادہ تر کام صارف کے آئی فون میں ہوگا۔اسی طرح فریم کے دونوں لینسز میں ایک ڈسپلے ہوگا جبکہ وہ سن گلاسز نہیں ہوں گے۔پہلے ایپل گلاس میں فریم پر کیمرے نہیں دیئے جائیں گے جبکہ فاصلے اور اسپین کے تعین کے لیے ایل آئی ڈی اے آر سینسر کا استعمال ہوسکتا ہے۔ اس گلاس کو مختلف طریقوں سے کنٹرول کیا جاسکے گا تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ اس لیک میں تو قیمت بھی بتادی گئی ہے جس کے مطابق یہ۴۹۹؍ ڈالرز میں دستیاب ہوگا اور ممکنہ طور پر۲۰۲۲ء تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایپل ایک دہائی کے اندر اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گلاسز کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کا آغاز۲۰۲۲ء میں اولین ڈیوائس سے ہوگا جبکہ۲۰۲۳ء میں زیادہ بہتر اسمارٹ گلاس کو پیش کیا جائے گا۔ایپل کی جانب سے ایسی کسی ڈیوائس کی تیاری کا اعلان نہیں کیا گیا مگر رپورٹ کے مطابق دونوں ہیڈ سیٹس کی تفصیلات اکتوبر میں ایپل کے ہیڈآفس میں ہونے والی ایک خفیہ میٹنگ کے دوران پیش کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK