Inquilab Logo

کیا آپ صحت بخش طرزِ زندگی اپنا رہے ہیں؟

Updated: July 28, 2020, 10:50 AM IST | Sunita Singh

ہمیشہ تھکاوٹ محسوس ہونا، بلا وجہ اداسی چھائی رہنا، کتنی بھی نیند لے لیں، پھر بھی تازہ دم محسوس نہیں کرتے تو ہوسکتا ہے کہ آپ صحت بخش طرزِ زندگی نہیں اپنا رہے ہیں۔ صحت بخش طرزِ زندگی یعنی ایسی لائف اسٹائل اپنانا ضروری ہے جس سے آپ تندرست اور چاق وچوبند رہیں

Women Diet - Pic : INN
صحت بخش ناشتہ اشد ضروری ہے، اسے کبھی بھی ترک نہ کریں

کیا آپ ہمیشہ تھکے ہوئے اور اُداس محسوس کرتے ہیں؟ کتنی بھی نیند لے لیں، پھر بھی تازہ دم محسوس نہیں کرتے تو ہوسکتا ہے کہ آپ صحت بخش طرزِ زندگی اپنا نہیں رہے ہیں۔ صحت بخش طرزِ زندگی یعنی ایسی لائف اسٹائل اپنانا، جس سے آپ صحتمند رہیں۔ آج کی اس تناؤ سے پُر زندگی میں خود کو بکھرنے نہ دیں۔ اپنے ساتھ ساتھ اپنوں کو بھی ’ہیلدی لائف اسٹائل‘ کی عادت ڈالیں تاکہ زندگی کے ہر پل کو بھرپور انداز میں جی سکیں۔
خود کو کریں ایکٹیو
ز صبح سو کر اٹھنے کے بعد ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کی ورزش آپ کے جسم کو اچھی طرح ایکٹیو کرتی ہے، لیکن اگر آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے تو تھوڑی دیر باڈی اسٹریچنگ کریں اور ایکسرسائز شام کے لئے رہنے دیں۔ ہفتے میں ۴؍ دن بھی ایکسرسائز کر پائیں تو اچھا ہے۔
ز صبح صبح ایک گلاس نیم گرم پانی آپ کے دن کی اچھی شروعات کرتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے جسم سے نقصاندہ مادّے نکال دیتا ہے بلکہ آپ کا ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس میں ایک لیموں کا رس اور چٹکی بھر کالی مرچ پاؤڈر بھی ملا سکتے ہیں۔ یہ وزن کم کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔
ز صحتمند طرزِ زندگی کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ روزانہ خود کو ایکٹیویٹ کریں۔ اس کی شروعات کریں صحت بخش ناشتے سے۔ حال ہی میں مس ورلڈ مانوشی چھلر سے جب ان کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ صحت بخش ناشتہ سب سے ضروری ہے، اسے کبھی بھی ترک نہ کریں۔
ز نہانے سے پہلے صرف ۳۰؍ سیکنڈز کیلئے آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر خود کو دیکھیں اور مسکرائیں۔ ایسا کرنے سے آپ مثبت محسوس کرتے ہیں اور پورے دن توانائی سے بھرپور رہتے ہیں۔
ز ایک چھوٹا چمچہ سفید تل چبا کر کھائیں۔ یہ آپ کے دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط اور چمکدار بنائے رکھتا ہے۔ صبح صبح اسے چبا کر کھانے سے جگر مضبوط ہوتا ہے۔ اس کے لئے آپ ۳؍ سے ۴؍ خشک کھجور چبا کر کھا سکتے ہیں۔
صحت بخش غذا
ز اپنے کھانے میں تنوع لائیں۔ روزانہ کے دال چاول، روٹی سبزی میں کچھ نہ کچھ نیا آزماتے رہیں، جیسے مکس دال آزمائیں، گیہوں کے بجائے باجرے، جوار، ناچنی کی روٹی بنائیں، چاول کے بجائے براؤن رائس اور سبزی میں ہری پتے دار اور باقی سبزیوں کی قسمیں شامل کریں۔
ز ہم سبھی جانتے ہیں کہ اچھی صحت کے لئے روزانہ ایک پھل کھانا بہت ضروری ہے، مگر اس پر بہت کم لوگ عمل کرتے ہیں۔ ہیلدی لائف اسٹائل کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی روزانہ کی خوراک میں کوئی بھی ایک پھل شامل کریں۔
ز اکثر ہماری دادی نانی گڑ اور گڑ سے بنی چیزوں کے فائدے ہمیں بناتی رہتی ہیں، مگر زیادہ تر لوگ گڑ کو ہمیشہ نظرانداز کرتے ہیں جبکہ گڑ کھانسی میں کافی فائدہ مند ہوتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔ اپنے گھر میں شکر کے بجائے گڑ کو رکھنا شروع کریں۔
ز گڈ فیٹ- بیڈ فیٹ کے بارے میں آپ نے ضرور سنا ہوگا اور یہ بھی جانتے ہوں گے کہ زیادہ تیل کا استعمال ہماری صحت کے لئے نقصاندہ ہے۔ بیڈ فیٹ کولیسٹرول کی تکلیف کو بڑھاتا ہے جو دل کی بیماریوں کے لئے ذمہ ہوتی ہیں۔ اگر صحتمند دل چاہتے ہیں تو تیل کم استعمال کریں۔ اگر ممکن ہو تو تیل کی جگہ گھی کا استعمال کریں۔
ز صحتمند طرزِ زندگی کے لئے ضروری ہے روزانہ ایک ہی وقت پر کھانا کھائیں۔ اسنیکس کے لئے ہمیشہ صحت بخش متبادل رکھیں۔ یاد رکھیں، صحتمند رہنے کے لئے آپ کی خوراک ۵۰؍ فیصد اور سرگرمیاں ۵۰؍ فیصد اہمیت رکھتی ہیں اس لئے صحت بخش کھائیں اور چست رہیں۔
جسمانی ساخت کا خیال رکھیں
ز بچپن میں ہمارے والدین اور اساتذہ ہمیشہ ہمیں ’ٹھیک سے بیٹھو‘، ’ٹھیک سے کھڑے رہو‘، جیسی صلاح دیتے رہتے تھے، تب ہمیں سمجھ میں نہیں آتا تھا، لیکن انہیں پتہ تھا کہ صحیح جسمانی ساخت ہماری ہمارے ہیلدی لائف اسٹائل کے لئے کتنا ضروری ہے۔ یہ صحتمند جسم اور دماغ کو تحفہ دیتا ہے۔
ز صحیح باڈی پوسچر نہ صرف ہمیں غیر ضروری درد سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ گھنٹے، ریڑھ کی ہڈّی اور گردن پر پڑنے والے بے وجہ دباؤ سے بھی بچاتا ہے۔
ز بہت سے لوگ بیٹھنے پر پیر کے اوپر پیر رکھ کر بیٹھتے ہیں یا پیروں کو ’کراس‘ کرکے بیٹھتے ہیں، مگر ایسا بالکل نہیں کرنا چاہئے۔ ایسا کرنے سے جانگھ کے پاس کی ہڈّی کی ساخت بگڑ جاتی ہے اور مسلز پر دباؤ پڑتا ہے۔ کرسی پر بیٹھتے ہیں تو دھیان رکھیں کہ ہمیشہ کمر کا حصہ کرسی سے چپا کر بیٹھیں اور پیر گھنٹے کا ۹۰؍ ڈگری کا زاویے بنے۔
ز کمپیوٹر پر کام کرتے وقت اسکرین آپ کے آئی لیول پر ہو تاکہ آپ کو نہ تو گردن جھکانی پڑے اور نہ ہی اٹھانے پڑے۔ گردن کی ہڈّی سیدھی رکھیں۔ ہاتھ اور کندھے جھکے ہوئے نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK