اسوس اور سیمسنگ نے’کروم بک‘ لیپ ٹاپ لانچ کئے

Updated: January 08, 2020, 2:17 PM IST | Agency

سیمسنگ اور اسوس نے پہلی بار گوگل کے ’کروم آپریٹنگ سسٹم ‘ پر کام کرنے والے لیپ ٹاپ متعارف کرادیئے ہیں۔ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر سیمسنگ نے اپناٹُواِن وَن گلیکسی کروم بک اور اسوس نے اپنا کروم بک فلپ سی۴۳۶؍ متعارف کرائے۔

کروم بک لیپ ٹاپ ۔ تصویر : آئی این این
کروم بک لیپ ٹاپ ۔ تصویر : آئی این این

 سیمسنگ اور اسوس نے پہلی بار گوگل کے ’کروم آپریٹنگ سسٹم ‘ پر کام کرنے والے لیپ ٹاپ متعارف کرادیئے ہیں۔ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر سیمسنگ نے اپناٹُواِن وَن گلیکسی کروم بک اور اسوس نے اپنا کروم بک فلپ سی۴۳۶؍ متعارف کرائے۔یہ دونوں لیپ ٹاپ انٹیل کے ’پروجیکٹ انٹینا‘ کا حصہ ہیں جو انٹیل کی جانب سے اگلی نسل کے کمپیوٹرز کیلئے  تیار کیا گیا ہے۔ سیمسنگ کا گلیکسی کروم رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کسی وقت ایک ہزار ڈالرز میں فروخت کیلئے  دستیاب ہوگا جبکہ اسوس کا لیپ ٹاپ پہلی یا دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگا مگر قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ سیمسنگ کا گلیکسی کروم بک المونیم باڈی کے ساتھ ہے جو کمپنی نے اپنا پتلا ترین لیپ ٹاپ قرار دیا ہے جس میں۱۳؍ انچ اسکرین امولیڈ ڈسپلے اور فور کے یو ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ دی گئی ہے۔اس لیپ ٹاپ میں انٹیل کا۱۰؍ جنریشن کور آئی فائیو پروسیسر، انٹیل وائی فائی سکس، بلٹ اِن پین سپورٹ، فنگرپرنٹ سینسر، گوگل اسسٹنٹ اور سیمسنگ کے اسمارٹ فونز سے انٹیگریشن جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب اسوس کا لیپ ٹاپ بھی۱۳؍ انچ اسکرین کے ساتھ ہے جس کا وزن محض ایک کلوگرام ہے۔پروسیسر اس میں سیمسنگ کی مشین جیسا ہی ہے جبکہ اسٹائلوس سپورٹ اور فنگرپرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہر طرح کے استعمال پر بھی بیٹری پورے ایک دن کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔گوگل کے پروڈکٹ مینجمنٹ  کے سینئر ڈائریکٹر کان لیو نے کہا کہ برسوں سے طلبہ کی جانب سے دنیا بھر میں کروم آپریٹنگ سسٹم کو پسند کیا جارہا ہے، کروم بکس کو اس کے علاوہ بھی استعمال کیا جارہا ہے، ہم نے پریمیم کروم بک کی طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مزید سرمایہ کاری اور نئے شراکت داروں کے ساتھ ہاتھ ملایا تاکہ اگلی نسل کے کروم بک کو تیار کیا جاسکے۔دھیان رہے کہ سی ا ی ایس ۱۰؍جنوری ۲۰۲۰ء تک جاری رہے گی ۔

asus samsung Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK