Inquilab Logo

کووِڈ ۱۹؍ سےاپنی کار کو اور خود کوان اقدامات کے ذریعہ محفوظ رکھیں

Updated: March 28, 2020, 9:00 AM IST | Mumbai

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفظ ماتقدم کے اقدامات ہی سب سے بڑا قدم ہے۔ اسکے لئے خود کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ آس پاس کی چیزوں کو بھی صاف رکھنا ضروری ہے۔ بالخصوص اگر آپ روزانہ کار سے سفر کرتے ہیں تب اس کی صفائی بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ کورونا کا وائرس آپ کی کار کی سیٹ، دروازے کےہینڈل،اسٹیئرنگ کہیں  پر بھی ہوسکتاہے ۔

Car Cleaning important places is essential. Photo: INN
اہم جگہوں کی صفائی ضروری ہے۔ تصویر: آئی این این

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفظ ماتقدم کے اقدامات ہی سب سے بڑا قدم ہے۔ اسکے لئے خود کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ آس پاس کی چیزوں کو بھی صاف رکھنا ضروری ہے۔ بالخصوص اگر آپ روزانہ کار سے سفر کرتے ہیں تب اس کی صفائی بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ کورونا کا وائرس آپ کی کار کی سیٹ، دروازے کےہینڈل،اسٹیئرنگ کہیں  پر بھی ہوسکتاہے ۔ ایسے میں آپ کو اپنی کار کی صفائی کے کچھ بنیادی اقدامات کرنے ہوں گے جو آپ کو کووِڈ ۱۹؍ کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں  کے جراثیموں سے بھی محفوظ رکھیں گے۔
سب سے پہلے خود کو صاف رکھیں 
 کار ڈرائیونگ کے دوران خود کی سیکوریٹی سب سے ضروری ہے ۔ اگر آپ خود کو محفوظ رکھتے ہیں تب ہی کار کے اندر وائرس پہنچنے کا امکان نہ کہ برابر ہوجاتا ہے۔ ایسے میں  ضروری ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) نے صفائی کے تئیں جو گائیڈ لائنس جاری کی ہے، اس پر پابندی سےعمل کریں ۔ اگر آپ اپنے ہاتھوں  کو بار بار صحیح طریقے سے صاف کرتے ہیں  تب اس انفیکشن سےبچ سکتے ہیں ۔ آپ ڈرائیونگ سے پہلے اور بعد میں ہمیشہ اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں ۔ا پنی کار میں ہینڈ سینی ٹائزر ضرور رکھیں ۔ اس کا استعمال آپ کو کارچلانے سے پہلے کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی جو لوگ آپ کی کار میں  سفر کررہے ہیں انہیں بھی سینی ٹائزر کا استعمال ضرور کرائیں ۔ ہوسکے تو منہ پر ماسک لگاکر ہی ڈرائیونگ کریں ۔ ساتھ ہی کار میں بیٹھنے والے سبھی لوگوں کو ماسک لگانے کیلئے کہیں ۔
کار کے کیبن صفائی
 کار کے کیبن کی صفائی سب سے ضروری ہے، ان دنوں  تک آپ کو ڈرائیونگ سے پہلے ہمیشہ کیبن کو اچھی طرح صاف رکھنا چاہئے۔ اس کے لئے کیبن کو سینی ٹائز کریں ۔ آپ کی کار میں وائرس تب تک ہی رہیں گے جب تک اس کی صفائی طرح نہیں ہورہی ہے۔ صفائی کے لئے آپ کسی بھی کار کلیننگ پروڈکٹ کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ کار کیبن کی صفائی کے لئے ویکیوم کلینر کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ کار کے کیبن کے کسی بھی حصے میں دھول یا کسی دیگر طرح کی گندگی نہ ہو۔ اگر کار میں پردے لگے ہیں  تب ا س کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے۔ کار کے ڈیش بورڈ اسٹیئرنگ،اے سی وِنگ کو بھی اچھی طرح صاف کریں ۔
بار بار چھونے والی جگہوں  پر  دھیان دیں 
 اپنی کار کی ان جگہوں  پر جنہیں آپ زیادہ چھوتے ہیں ، ان کی بار بار صفائی کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔بالخصوص کارکے دروازے کے ہینڈل کو کئی لوگ چھوتے ہیں ، اسلئے اسکی صفائی لگاتار ہونی چاہئے۔ اتنا ہی نہیں اسکی صفائی کرنے کے فوراً آپ کو ہینڈ سینی ٹائزر کا بھی استعمال کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ کار میں جن چیزوں  پر سب سے زیادہ ہاتھ لگتا ہے ان میں اسٹیئرنگ وہیل ، گیئر باکس، ہینڈبریک، سن ویجرس، سیٹ ایڈجسمنٹ لیور،سیٹ بیلٹ،ڈیش بورڈ ، میوزک سسٹم یا ٹچ اسکرین شامل ہیں ۔ ان سبھی چیزوں کی صفائی کا دھیان ضرور رکھیں ۔ ان کی صفائی کیلئے کار میں کوئی بھی جراثیم کش اسپرے رکھیں ۔ ان سبھی کو کسی کپڑے سے صاف کریں اور اس کپڑے کی صفائی کا بھی دھیان رکھیں ۔
سیٹ لیدر اور کور کا خیال رکھیں 
  وائرس کار کے سیٹ کور، لیدر کو اپنا گھر بناسکتے ہیں ۔ان پر وائس آتے ہیں  تو آپ کے ہاتھوں ، کپڑوں تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ، ہیڈرریسٹ، سیٹ بیک پاکٹس، بیک ریسٹس اور آرم رییسٹ ایسی کئی جگہیں ہیں جنہیں ریگولر صاف کیا جانا چاہئے۔ اس کی صفائی کے لئے آپ پانی میں  شیمپوملاکر ہلکے گیلے کپڑے سے صاف کرسکتے ہیں ۔ ہوسکے تو رات کے وقت کار میں کوئی کیڑے مار اسپرے کردینا چاہئے۔ اس سے کار میں  موجود سبھی طرح کے جراثیم اور وائرس ختم ہوجائیں گے۔
ایئر کنڈیشنرکی صفائی
 کسی بھی طرح کا وائرس اے سی میں سب سے تیزی سے ایکٹیو ہوتا ہےا ور تیزی سے پھیلتا ہے ۔ کیونکہ کار کا ایریا چھوٹا ہوتا ہے اور اے سی چلانے کے دوران وائرس بھی مسافروں کے پاس پہنچ سکتا ہے۔ گرمی کے موسم میں  زیادہ تر لوگ اے سی کا استعمال کرتے ہیں ۔ ایسے میں کار کے اے سی کی صفائی رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ اے سی وینٹس کو صاف کریں ۔ ساتھ ہی وینٹس میں جراثیم کش اسپرے کا استعمال ضرور کریں ۔ 
اکیلے سفر کو ترجیح دیں 
  کچھ وقت کیلئے آپ کو اپنے سوشل نیٹ ورک کو پیچھے چھوڑ دینا چاہئے۔ یعنی کوشش کریں کہ کار میں اکیلے ہی سفر کریں ۔ کسی باہر والے، دوست، شناسا کے ساتھ سفر سے بچیں ۔ اگر کسی صورت میں ان کے ساتھ سفر کرنا پڑرہا ہے تب سینی ٹائز پروسیس کا پورا دھیان رکھیں ۔ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ٹراولنگ کے دوران سبھی طرح کے پیمنٹ ڈیجیٹل کرنے کی کوشش کریں ۔ کیونکہ وائرس نوٹ کے اوپر ہو سکتا ہے جو آپ کے ہاتھ سے والیٹ تک پہنچ سکتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK