Inquilab Logo

اوینجرجیسی دکھائی دینے والی’کوماکی الیکٹرک کروزر‘ بائیک لانچ 

Updated: February 12, 2022, 1:40 PM IST | Agency | New Delhi

الیکٹرک موٹر گاڑیاں بنانے والی کمپنی کوماکی نے آخر کار اپنی پہلی الیکٹرک کروزر موٹر سائیکل ’کوماکی رینجر‘ لانچ کردی ہے ۔

Komaki Electric Cruiser.Picture:INN
کوماکی الیکٹرک کروزر۔ تصویر :آئی این این

الیکٹرک موٹر گاڑیاں بنانے والی کمپنی کوماکی نے آخر کار اپنی پہلی الیکٹرک کروزر موٹر سائیکل ’کوماکی رینجر‘ لانچ کردی ہے ۔ یہ بائیک بالکل اوینجر جیسی نظر آتی ہے۔ اس کروزر بائیک کو ۳؍مختلف رنگوں میں دستیاب کرایا جائے گا۔ جس میں گارنیٹ ریڈ، ڈِیپ بلیو اور جیٹ بلیک کلر شامل ہیں۔ اس کروزر بائیک میں ۴؍ کے ڈبلیو پیک کے ساتھ ۴۰۰۰؍ واٹ موٹر دیا جارہا ہے جو پاور کے لحاظ سے کافی اچھا ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ الیکٹرک موٹر سائیکل ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۱۸۰؍ سے ۲۰۰؍ کلومیٹر دوڑ سکتی ہے۔ کوماکی رینجر کو ہندوستانی بازار میں ۱ء۶۸؍لاکھ روپے (ایکس شوروم) میں لانچ کیا گیا ہے ۔ اس قیمت میں سبھی ایکسیسریز بھی شامل ہیں۔بائیک میں کئی جدید فیچرس دئیے گئے ہیں جیسے کہ بلیوٹوتھ ساؤنڈ سسٹم، سائیڈ اسٹینڈ سینسر، کروز کنٹرول فیچر، اینٹی تھیفٹ لاک اور ڈوئ اسٹوریج باکس وغیرہ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK