Inquilab Logo

بجاج نے نئی موٹر سائیکل اور ہیونڈائی نے نئی فیس لفٹ کار پیش کی

Updated: April 04, 2020, 6:43 AM IST | Ankit Dubey | New Delhi

لاک ڈاؤن کے ان آزمائش کن ایام میں  یوں  تو گاڑیاں  بنانے والی فیکٹریاں  بند ہیں تاہم  آٹو موبائل کمپنیاں پہلے سے تیار گاڑیاں پیش کررہی ہیں ، جو لاک ڈاؤن کے ختم ہوتےہی  فروخت کیلئے پیش کی جائیں  گی،بجاج نے   پلسر این ایس ۲۰۰؍بی ایس ۶؍اورہیونڈائی نے نئی ویرنا فیس لفٹ کار کی رونمائی کی ہے ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 لاک ڈاؤن کے سبب فی الحال گاڑیوں کے ریویو کا سلسلہ بند ہے ۔ لہٰذا اس ہفتے ہم دو نئی گاڑیوں کے متعلق معلومات فراہم کررہےہیں ۔ 
 پلسر این ایس ۲۰۰؍ پہلے سے زیادہ طاقتور بائیک 
بجاج نے اپنی پاور فل ماڈل این ایس ۲۰۰؍ کو بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ سے لیس انجن سےاَپ ڈیٹ کردیا ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت ایک لاکھ ۲۵؍ ہزار ۳۰؍ روپے (ایکس شو روم دہلی ) رکھی ہے۔ پرانے بی ایس ۴؍ ویریئنٹ کے مقابلے کمپنی نےاس کی قیمت میں  ۱۰؍ ہزار ۶۶۷؍ روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ ہندوستانی بازار میں پلسر این ایس ۲۰۰؍ کا مقابلہ بی ایس ۶؍ ٹی وی ایس اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی سے ہے جو کہ پلسر این ایس ۲۰۰؍  سے ۳۰؍ روپے ہی سستی ہے ۔ یہ بائیک فروری میں ہی ڈیلرشپ پر پہنچ گئی تھی لیکن کمپنی نے اب اس کی ڈلیوری لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔

 اس نئی موٹر سائیکل میں پریمیم فیچرس شامل کرنے کے ساتھ ہی کمپنی نے اب اس میں  فیول انجیکشن سسٹم بھی شامل کردیا ہے۔ بجاج نے یہ بھی یقینی کیا ہےکہ پلس این ایس ۲۰۰؍ بی ایس ۶؍ اب بی ایس ۴؍ ماڈل کے مقابلے زیادہ طاقتور اور ٹورک دیتا ہے ۔ کمپنی نے اس میں ۱۹۹ء۵؍ سیسی سنگل سلنڈر، لکویڈ کولڈ فیول انجیکٹیڈ انجن دیا ہے جو ۹۷۵۰؍آرپی ایم پر ۲۴ء۵؍ پی ایس کی پاور اور۸؍ہزار آرپی ایم پر ۱۸ء۵؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ بی ایس ۴؍ماڈل میں  کاربیو ریٹیڈ انجن آتا تھا جو ۹۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۲۳ء۵؍ پی ایس کی پاور اور ۸؍ہزار آرپی ایم پر ۱۸ء۳؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ انجن ۶؍ اسپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے ۔
 بجاج پلسر این ایس ۲۰۰؍ بی ایس ۶؍ کا وزن اب ۲؍کلوگرام بڑھ کر ۱۵۶؍کلوگرام ہوگیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس میں ایک ایم ایم گراؤنڈ کلیئرنس زیادہ ہوکر ۱۶۸؍ ایم ایم ہوگیا ہے۔ ڈائمینشن کمپنی نے پہلے جیسا ہی رکھا ہے لیکن انجن کاؤل میں  ایک اضافہ کیٹالٹک کنورٹر شامل کیا ہے۔ فیچرس کی بات کریں تو بی ایس ۶؍ ورژن کے طور پر اس میں ہیلو جن ہیڈ لیمپ کے ساتھ پائلٹ لیمپس، سیمی ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، بڑھا ہوا کلپ آن ہیڈل بارس، اسپلٹ سیٹیں اور ایل ای ڈی ٹیل لیمپ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اس میں ٹیلی اسکوپک فرنٹ فورک اور ریئر میں نائٹروکس مونو شاک دیا ہے۔ فرنٹ میں ۳۰۰؍ ایم ایم پیٹل ڈِسک کے ساتھ سنگل چینل اے بی ایس اور ایک ۲۳۰؍ ایم ایم ایئر پیٹل ڈِسک دیاہے۔ 
ہیونڈائی کی نئی ویرنا فیس لفٹ کے خاص فیچر 
 نئی دہلی (ایجنسی): ہیونڈائی انڈیا نے لمبے انتظار کے بعد ہندوستانی بازار میں اپنی نئی ہیونڈائی ویرنا بی ایس ۶؍ کو لانچ کردیا ہے۔ اس نئی کار کے خاص فیچر اور خصوصیات اس مختصر رپورٹ  میں  بتائیں  گے۔ قیمت کی بات کی جائے تو ہیونڈائی ویرنا بی ایس ۶؍ کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۹؍لاکھ ۳۰؍ ہزار ۵۸۵؍ روپے ہے ۔ 
انجن اور پاور
 اس نئی کار میں انجن کے ۳؍ متبادل دئیے جارہے ہیں ۔ اس میں پہلا متبادل ۱۴۸۷؍ سی سی انجن کا ہے ۔ اس ماڈل کا انجن ۶۳۰۰؍ آرپی ایم پر ۱۱۳ء۴۲؍ ایچ پی کی پاور اور ۴۵۰۰؍آرپی پر ۱۴۴ء۱۵؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔ ٹرانسمیشن کی بات کی جائے تو یہ انجن ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور آئی وی ٹی میں ہے ۔ دوسرا ۱۴۹۳؍ سی سی کا انجن دیا گیا ہے جو ۴؍ ہزار آرپی ایم پر ۱۱۳ء۴۲؍ ایچ پی کی پاور اور ۱۵۰۰؍ سے ۲۷۵۰؍ آرپیا یم پر ۲۵۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ وہیں ٹرانسمیشن کے معاملے میں یہ انجن ۶؍ اسپیڈ منوئل اور ۶؍ سپیڈ آٹومیٹک آپشن میں ہے ۔ تیسرا ۹۹۸؍ سی سی کا انجن دیا گیا ہے جو کہ ۶؍ ہزار آرپی ایم پر ۱۱۸ء۳۵؍ ایچ پی کی پاور ۱۵۰۰؍ سے ۴؍ہزار آرپیا یم پر ۱۷۱ء۶۱؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ وہیں ٹرانسمیشن کی بات کریں  تو یہ انجن ڈی سی ٹی (۷؍ اسپیڈ ) میں  ہے ۔ 
سسپنشن ، بریکنگ سسٹم اور دیگرتکنیکی استعداد
  نئی ہیونڈائی ویرنا کے فرنٹ میں کوائل اسپرنگ کے ساتھ میک فرشن اسٹرٹ سسپشن دیا گیا ہے اور پچھلے حصلے میں کپلڈ ٹورشین بیٖم ایکسلڈ سسپشن دیا گیا ہے۔ بریکنگ سسٹم کے معاملے میں ویرنا بی ایس ۶؍ کے فرنٹ میں  ڈسک بریک اور ریئر میں ڈرم بریک/ڈسک بریک دیا گیا ہے ۔ ڈائمینشن کی بات کی جائے تو نئی ہیونڈائی ویرنا کی لمبائی ۴۴۴۰؍ ایم ایم، چوڑائی ۱۷۲۹؍ ایم ایم، وہیل بیس ۲۶۰۰؍ ایم ایم اور فیول ٹینک کی استعداد ۴۵؍ لیٹر ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK