Inquilab Logo

بینیلی ٹی آرکے ۵۰۲: سستی ٹوین سلنڈر ایڈونچر موٹر سائیکل

Updated: July 31, 2021, 3:31 PM IST | Ankit Dubaye | Mumbai

یہ بائیک روڈ پراپنی زبرسست موجودگی کا احساس کراتی ہے، یہی وجہ ہےکہ لوگ اسے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں، ۷؍سیکنڈ میں یہ صفر سے۱۰۰؍کلومیٹرکی رفتار پکڑلیتی ہے

Benelli TRK 502 .Picture:INN
بینیلی ٹی آرکے ۵۰۲:  ۔تصویر: آئی این این

ملک میں ایڈونچر ٹور موٹر سائیکلوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ہیرو ایکس پلس ۲۰۰، کے ٹی ایم ۲۵۰؍ ایڈونچرر، بی ایم ڈبلیو ۳۱۰؍ جی ایس ، کے ٹی ایم ۳۹۰؍ ایڈونچر اور رائل انفیلڈ ہمالین کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایڈونچر ٹور موٹر سائیکل کے سیگمنٹ میں تھوڑا  اوپر جائیں تو آپ کو کئی ٹوین سلنڈر ایڈونچر موٹر سائیکلیں نظر آئیں  گی۔ ان میں قابل ذکر نام ’بینیلی ٹی آر کے ۵۰۲‘  کا ہے ۔ اسی کی ٹکر میں کاواساکی ورسیس ۶۵۰؍ اور ہونڈا سی بی ۵۰۰؍ ایکس ہندوستان میں موجود ہے۔ اس مضمون میں ۲۰۲۱؍ بینیلی ٹی آر کے ۵۰۲؍ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
لُک اور ڈیزائن
 ٹی آر کے ۵۰۲؍ زیادہ روڈ فوکسڈ ایڈونچر موٹر سائیکل ہے۔ وہیں بینلی کی دوسری ٹی آر کے ۵۰۲؍ ایکس کو آف روڈ اور آن روڈ دونوں ہی جگہ دوڑ ا یاجاسکتا ہے۔ فی الحال ٹی آر کے ۵۰۲؍ ہے تو ہم اسی کی بات کرتے ہیں۔ سب سے پہلے ڈیزائن کی بات کریں تو اس کا ڈیزائن پہلی بار ہی دیکھنے میں پسند آئے گا۔ اس بائیک کی روڈ پر موجودگی  کافی زبردست نظر آتی ہے۔ سڑکوں پر چلتے ہوئے لوگ اسے  دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔ یہ بائیک کافی بڑی لگتی ہے۔لمبائی، اونچائی، چوڑائی اور وہیل بیس دھیان سے دیکھیں تو یہ مقابلے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔  اس بائیک میں ۲۰؍لیٹر کی ایندھن ٹنکی دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر ڈیزائن پرانے ماڈل جیسا ہی ہے۔ہاں ایک چھوٹی تبدیلی اس کے اگلے حصے میں کی گئی ہے۔ اب فرنٹ مڈگارڈ پر باڈی کلر دیکھنے کو ملے گا۔
 انسٹرومنٹ کلسٹر کی بات کی جائے تو یہ اب بھی ڈیجی اینالاگ یونٹ کے ساتھ آتا ہے۔ لیکن اینالاگ ٹیکو میٹر اور چھوٹا ڈیجیٹل ڈسپلے اب بیک لٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ سوئچ گیئر کو بھی کمپنی نے اپ ڈیٹ کیا ہے، اس میں بیک لِٹ شامل کردیا گیا ہے۔ پرانے ماڈل کے مقابلے سوئچ گیئر اب زیادہ جدید معلوم ہوتا ہے۔
انجن اور کارکردگی
 ٹی آر کے ۵۰۲؍ میں ۵۰۰؍ سی سی کا پیریلل ٹوین انجن ملتا ہے جو کہ ۴۷؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۴۶؍این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ ایڈونچر ٹورس اور ٹورک کی طرف جھکے ہوئے کروزر کے برعکس کمپنی ۳۶۰؍ ڈگری کینک کا استعمال کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے اگر آپ ۹۰۰۰؍آرپی ایم پر بھی اسے چلاؤگے تو اس میں آپ کو ٹورک ایک دھیمی رفتار سے حاصل ہوتا ہے۔ لوگیئرز اور ہائی اسپیڈ کا کامبی نیشن بالکل نہیں ملنے والا۔ ہینڈل بار اور فوٹ پیگس پر وائبریشن بھی دیکھا جائے تو چھٹے گیئر پر ہائی وے پر کروز کرتے وقت اس میں کم سے کم رفتار ۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جسے آسانی سے ۱۵۰؍ کلومیٹر سے اوپر بھی کھینچ سکتے ہیں۔ صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں اسے تقریباً ۷؍سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ انجن کافی ریفائنڈ ہے لیکن کارکردگی میں کمپنی تھوڑا اور بہتری لاسکتی تھی۔ ایگزاسٹ نوٹ کی بات کریں تو چلاتے وقت یہ آپ کو کافی بہتر رسپانس دیتا ہے۔ ہائی وے پر آپ اسے آسانی سے ۵۰۰۰؍ آرپی ایم پر پورے دن کُروز کرسکتے ہیں۔  سیٹ کافی زیادہ آرام دہ ہے اور یہ آپ بہتر سپورٹ بھی دیتی ہے۔بائیک کا وزن ۲۳۵؍  کلو گرام  ہے یعنی ٹی آر کے ٹرائمف ٹائیگر سے صرف ۱۰؍ کلو زیا دہ وزنی ہے۔ سڑک پر ۱۷؍ انچ کے پائریلی ٹائرس کو پوری طرح سے بہتر گرفت ملتی ہے۔ شارپ بریکرس پر سسپنشن بھی ٹھیک ٹھاک کام کرتے ہیں۔میرا قد ۵ء۵؍ فٹ کے آس پاس ہے اور ٹی آر کے کی سیٹ کی اونچائی ۸۰۰؍ ایم ایم ہے۔ پھر بھی مجھے اس بائیک کو چلانے میں کوئی دقت نہیں ہوئی۔ ہاں جتنی یہ دیکھنے میں  جارح نظر آتی ہے اتنی کارکردگی کے معاملے میں نہیں ہے۔
ہمارا فیصلہ
؍ ۲۰۲۱؍ ٹی آر کے ۵۰۲؍ کی قیمت ۴ء۷۰؍  لاکھ روپے (ایکس شوروم) ہے جس کے باعث یہ اپنے سیگمنٹ کی کافی زیادہ سستی ایڈونچر ٹورر موٹر سائیکل ثابت ہوتی ہے۔جبکہ اس سیگمنٹ کی دوسری بائیکس اس سے ۲-۲؍لاکھ روپے مہنگی ہے۔ اس قیمت پر بائیک کافی زیادہ آرام دہ ہے۔ اس سیگمنٹ کی دوسری بائیکس کی طرح اس میں تیز طرار کارکردگی ہیں ملے گی۔ اگر آپ کا بجٹ بھی ۵؍ لاکھ روپے تک کا ہے اور ایسی ایڈونچر ٹور بائیک خریدنا چاہتے ہیں جس کی موجودگی کافی زبردست ہو تو یہ بہترین بائیک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK