Inquilab Logo

جدید فیچرس سے لیس بوٹ فلیش واچ لانچ

Updated: March 10, 2021, 11:39 AM IST | Agency

ہندوستانی کمپنی بوٹ نے اپنی  فلیش اسمارٹ واچ لانچ کردی ہے۔ اس کی قیمت ۲۴۹۹؍ روپے ہے اور یہ بوٹ کی آفیشیل ویب سائٹ اور امیزون سے آن لائن خریدی جاسکتی ہے۔

Boat Watch - Pic : INN
بوٹ واچ ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کمپنی بوٹ نے اپنی  فلیش اسمارٹ واچ لانچ کردی ہے۔  اس کی قیمت ۲۴۹۹؍ روپے ہے اور یہ بوٹ کی آفیشیل ویب سائٹ اور امیزون سے آن لائن خریدی جاسکتی ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق  بوٹ فلیش واچ میں ۱ء۳؍ انچ کیپیسٹیو کلر ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ایک فزیکل بٹن دائیں جانب موجود ہے۔ یہ میٹالک ڈیزائن اور ڈوئل ٹون سلی کون پٹے سے لیس ہے۔  یہ بلیو ٹوتھ کنکٹی ویٹی کے ذریعہ اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہوجاتی ہے۔  اس اسمارٹ گھڑی میں ۲۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو ۷؍ دنوں تک کام کرتی ہے۔ یہ بیٹری دو گھنٹے میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔  اس میں ۱۰؍ اسپورٹس موڈ دئیے گئے ہیں ۔ جن میں واکنگ ، رننگ، سائیکلنگ ، باسکٹ بال و غیرہ شامل ہیں۔ ساتھ ہی یہ گھڑی ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ ، سلیپ مانیٹرنگ کا کام بھی کرتی ہے۔  جبکہ ایس پی او ٹو مانیٹرنگ کا سپورٹ اس میں بِلٹ اِن ہے۔ اس اسمارٹ واچ میں آئی پی ۶۸؍ ڈسٹ اینڈ واٹر ریزسٹنس دیا گیا ہے۔ 

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK