Inquilab Logo

سیکنڈ ہینڈ کار خریدنے سے پہلے ان ۵؍ باتوں کو ذہن میں رکھیں

Updated: January 04, 2020, 2:34 PM IST | Sajan Chouhan

 ہندوستان میں اس وقت سیکنڈ ہینڈ کاروں کا مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو کم خرچ میں کار خریدنے کے متمنی ہوتے ہیں اور وہ سیکنڈ ہینڈ کار مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں لہٰذا ان کے لئے ۵؍ اہم مشورے حاضر خدمت ہیں۔ 

سیکنڈ ہینڈ کار خریدتے وقت دستاویز ضرور دیکھیں۔ تصویر: آئی این این
سیکنڈ ہینڈ کار خریدتے وقت دستاویز ضرور دیکھیں۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان میں اس وقت سیکنڈ ہینڈ کاروں کا مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو کم خرچ میں کار خریدنے کے متمنی ہوتے ہیں اور وہ سیکنڈ ہینڈ کار مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں لہٰذا ان کے لئے ۵؍ اہم مشورے حاضر خدمت ہیں۔ 
 باڈی کو دھیان سے دیکھیں:سیکنڈ ہینڈ کار خریدتے وقت کار کی باڈی کی اچھی طرح جانچ کرلیں۔ کیونکہ کئی بار ڈیلر پرانی ہوچکی خراب کار کو صاف دکھاکر فروخت کرتے ہیں تو ایسے میں آپ قیمت طے کرنے سےپہلے کار کو اچھی طرح دیکھ لیجئے ۔
 ایکسیڈنٹل کار ہے یا نہیں: پرانی کار خریدنے سے پہلے اس کے بارے میں پوری طرح سے جانچ کرلیں کہ اس کا ر کا کوئی حادثہ ہو ا ہے یا نہیں ۔ کیونکہ اس طرح آپ اس کی قیمت ٹھیک ٹھاک لگاسکتے ہیں۔ کیونکہ ایکسیڈنٹل کار کو ڈیلر ڈینٹنگ ، پینٹنگ کرواکر نیا کردیتے ہیں ،اس طرح  آسانی سے پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے ۔ 
 انٹیریئر کی جانچ: کار کو باہر سے دیکھنے کے علاوہ اس کے اندرونی حصے کو بھی اچھی طرح دیکھ لیں۔ اس کی بھی تشفی کرلیں کہ اندر کچھ ٹوٹا پھوٹا ہوا تو نہیں ہے ۔ سبھی فیچرس اچھی طرح کام کررہے ہیں یا نہیں جیسے میوزک سسٹم ، لاٹئس ، اے سی ، ہارن اور پاور اسٹیئرنگ وغیرہ ۔ 
 انجن کی جانچ : کار کے دیگر سبھی فیچر کے بارے میں تو آپ خود جانچ کرسکتے ہیں لیکن کار کے انجن کی جانچ کرنا عام انسان کیلئے آسان نہیں ہے ۔ سیکنڈ ہینڈ کار خریدتے وقت اس کی جانچ کیلئے آپ اپنے ساتھ کسی جانکار میکانیک کو لے جائیں ۔ اس کے علاوہ آپ خود اس کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کریں تاکہ آپ کو بھی تسلی ہوجائے کہ کار کی کارکردگی ٹھیک ہے یا نہیں۔
کار کی دستاویز کی اچھی طرح جانچ کریں: کار کو پوری طرح سے چیک کرنے کے بعد اس کو خریدنے سے پہلے گاڑی کے سبھی کاغذات کی اچھی طرح جانچ کرلیجئے۔ جیسے کار کی آرسی، پی یو سی ، سمیت دیگر پیپر کو ٹھیک سے دیکھنے کے بعد ہی کار خریدیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK