Inquilab Logo

 سی اے فائنل امتحان میں ڈومبیولی کے ۲۲؍سالہ نوجوان نے قومی سطح پردوسرا مقام حاصل کیا

Updated: March 24, 2021, 1:00 PM IST | Pallavi Smart

ویبھو ہری ہرن نے چارٹرڈ اکاؤننٹنٹ بننے کے اپنے دیرینہ خواب کو نہ صرف پوراکیا بلکہ پورے ملک میں اپنے شہر و والدین کا نام روشن کیاہے

Vaibhav HariHaran
ویبھوہری ہرن۔ بائیں ان کی والدہ اپنے بیٹےکا منہ میٹھا کراتےہوئے۔

یہاں کے رہنے والے  ۲۲؍ سالہ  ویبھو ہری ہرن نامی نوجوان نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی (سی اے) فائنل امتحان میں قومی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ ویبھو کے والد سبکدوش بینک ملازم اور والدہ ٹیچر ہیں، سی اے بننا  ویبھو کا دیرینہ خواب رہاہے جس کے حصول کے لئے انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور فائنل امتحان میں انہوں نے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ قومی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا۔
’’کامیابی کا یقین تھا لیکن سیکنڈ ٹاپر بنوں گا یہ کبھی نہیں سوچا تھا‘‘
 ۲۲؍سالہ ویبھو ہری ہرن نے انقلاب سے بات چیت کے آغا ز میں کہا کہ ’’مجھےپورا یقین تھا کہ میں امتحان میں کامیاب ہوجاؤں گا، لیکن سیکنڈ ٹاپر بنوں گا یہ کبھی نہیں سوچا تھا۔ ‘‘ ویبھو نے آر اے پودار کالج، ماٹونگا سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی کام کے فائنل ایئر امتحان میں ۹۰؍ فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی  تھی۔  ویبھو کی تعلیمی کارکردگی اسکولی دور سے ہی بہترین رہی ہے۔ ویبھو نے بارہویں بوڑ امتحان میں ۹۹ء۶؍ فیصد نمبرات حاصل کئے تھے۔ 
سی اے امتحان میں ویبھو کو ۸۰۰؍ میں سے ۶۰۱؍ نمبرات ملے 
 ویبھو نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ سی اے امتحان میں بھی برقرار رکھا اور انہوں نے مشکل سمجھے جانے والے اس امتحان میں کل ۸۰۰؍ میں سے۶۰۱؍ مارکس حاصل کئے ہیں۔  ویبھو نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’ پچھلی بار کے اٹیمپٹ کے حساب سے بات کروں تو امسال کے  پرچے بہت مشکل تھے، لیکن میں نے جتنی محنت کی تھی اس سے مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میں اس بار کامیاب ہوجاؤں گا۔ ‘‘
 ویبھواپنے مقصد اورہدف کے تئیں کتنا سنجیدہ تھا اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس  نے سی اے کی پڑھائی کے تحت   آرٹیکل شپ کی اور اس کے بعد   ملازمت شروع کردی ۔ ویبھو نے ۲۰۱۷ء میں دادر میں واقع  ای وائی نامی آڈٹ فرم میں اپنی آرٹیکل شپ کی اور اس کے بعد یہیں کل وقتی ملازمت بھی کرنے لگے۔  ملازمت کے باوجود انہوں نے پڑھائی کے اپنے معمول کو متاثر نہیں ہونے دیا۔  فی الحال وہ ملازمت کرتے رہیں گے لیکن ان کا ارادہ ’کور فائنانس ‘  میں کریئر بنانے کا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK