Inquilab Logo

میڈیکل کے ۸؍نئے ڈپلوما کورسیز کی شروعات

Updated: August 17, 2020, 12:00 PM IST | Agency

یہ کورس ایم بی بی ایس اور ایم بی بی ایس کی مساوی ڈگری کے بعد کئے جائیں گے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

Medical Course - PIC : INN
میڈیکل کورس ۔ تصویر : آئی این این

  کورونا وائرس (کووڈ۱۹) کے بحران کے دور میں ملک کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں طبی ماہرین کی شدید قلت کے پیش نظر مرکزی حکومت نے میڈیکل کے مختلف شعبوں میں ۸؍ نئے ڈپلوما کورسیز کی شروعات کو منظوری دی ہے۔مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے اتوار کے روز بتایا کہ اس سلسلے میں چند روز پہلے ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکاہے۔ یہ کورس ایم بی بی ایس اور ایم بی بی ایس کی مساوی ڈگری کے بعد کئے جائیں گے اور ان کورسیز کا  دورانیہ دو سال کا ہوگا۔ جن نئے کورسوں کو متعارف کرایا گیا ہے ان میں اینستھیسیالوجی، اوبسٹریٹکس اینڈ گائناکالوجی، پیڈیاٹریکس، فیملی میڈیسن، اوفتھلمالوجی، ای این ٹی، ریڈیو ڈائگنوسیس اور ٹی بی اور سینے کی بیماری کے شعبے شامل ہیں۔ یہ ۸؍نئے ڈپلوما کورسیز نیشنل بورڈ آف ایگزامنیشن کے ماتحت منعقد کئے جائیں گے۔  اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ۱۹۵۶ء کے سیکشن۱۱ (سب سیکشن۲) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کے بعد تشکیل دیئے گئے گورننگ بورڈ سے مشاورت کرکے ایکٹ کے پہلے سیکشن میں ترمیم کے ذریعہ نئے کورسوں کو منظوری دی ہے۔قومی امتحانات بورڈ کی طرف سے نئے کورسوں کو منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK