Inquilab Logo

سیمسنگ کا فون کے ساتھ مفت چارجر نہ دینے پر غور

Updated: July 13, 2020, 9:59 AM IST | Agency

متعدد کمپنیوں نےگزشتہ چند برسوں میں اپنے نئے اسمارٹ فونز کے ساتھ ایئرفون یا ہیڈفون ڈونگل دینے بند کردیئے تھے، مگر اب سننے میں آرہا ہے کہ موبائل کے بکسے سے فون چارجر بھی غائب کردیا جائے گا

Charger - PIC : INN
چارجر ۔ تصویر : آئی این این

متعدد کمپنیوں نےگزشتہ چند برسوں میں اپنے نئے اسمارٹ فونز کے ساتھ  ایئرفون یا ہیڈفون ڈونگل دینے بند کردیئے تھے، مگر اب سننے میں آرہا ہے کہ موبائل کے بکسے سے فون چارجر بھی غائب کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں یہ رپورٹ آئی تھی کہ  ایپل کی جانب سے آئی فون۱۲؍ میں مفت چارجر نہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔  یعنی اب  صارفین کواسے علاحدہ سے خریدنا پڑے گا۔ اطلاعات ہیں کہ سیمسنگ بھی اسی سمت قدم بڑھارہی ہے، کوریائی ویب سائٹ ’ای ٹی نیوز‘ کے مطابق سیمسنگ بھی اگلے سے سال کچھ ایسا ہی کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق فون کے ڈبے سے چارجر کو نکالنے سے کمپنی کوفائیو جی ٹیکنالوجی کے بڑھتے اخراجات میں کچھ کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔ کمپنیوں کے خیال میں لوگوں کے پاس پہلے ہی گھروں میں متعدد فعال چارجرز موجود ہوتے ہیں خصوصاً یو ایس بی سی اور لائٹننگ کیبلز بہت زیادہ عام ہیں۔ماہرین کے خیال میں اس طرح ماحولیاتی آلودگی کو بھی کسی حد تک کیا جاسکے گا کیونکہ ایسے چارجرز کی تعداد میں کمی آئے گی جن کو لوگ گھروں میں پھینک دیتے ہیں۔ مگر یہ اقدام بیشتر صارفین کو پسند نہیں آئے گا کیونکہ کمپنیاں ان سے چارجر کے الگ پیسے لیں گی۔ کمپنیوں کے اپنے چارجر کافی مہنگے ہوتے ہیں اور صارفین اس کے نتیجے میں اکثر کم قیمت متبادل کو ترجیح دیتے ہیں۔ مگر ان کا معیار ناقص ہونے سے فون کی چارجنگ متاثر ہوتی ہے جبکہ فون کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK