Inquilab Logo

دہلی یونیورسٹی کے یوجی اور پی جی کے نتائج جاری

Updated: February 03, 2020, 2:23 PM IST | Agency | New Delhi

دہلی یونیورسٹی نے نومبر دسمبر۲۰۱۹ء یوجی اور پی جی امتحانات کے سیمسٹر کا رزلٹ جمعہ کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔ گزشتہ سال جنوری کے پہلے ہفتہ میں ریزلٹ جاری کیا گیا تھا۔ طلبہ کو اپنا ریزلٹ دیکھنے کیلئے ڈی یو کی آفیشل ویب سائٹ کے ریزلٹ پیج پر جانا ہوگا۔ ڈراپ ڈائو مینو سے اپنا کالج چننا ہوگا اور اپنا ایگزام رول نمبر ڈالنا ہوگا۔

دہلی یونیورسٹی کے نتائج جاری ۔ تصویر : آئی این این
دہلی یونیورسٹی کے نتائج جاری ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی نے نومبر دسمبر۲۰۱۹ء یوجی اور پی جی امتحانات کے سیمسٹر کا رزلٹ جمعہ کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔گزشتہ سال جنوری کے پہلے ہفتہ میں ریزلٹ جاری کیا گیا تھا۔ طلبہ کو اپنا ریزلٹ دیکھنے کیلئے ڈی یو کی آفیشل ویب سائٹ کے ریزلٹ پیج پر جانا ہوگا۔ ڈراپ ڈائو مینو سے اپنا کالج چننا ہوگا اور اپنا ایگزام رول نمبر ڈالنا ہوگا۔
 ڈی یو سیمسٹر ریزلٹ نومبر دسمبر۲۰۱۹ء یوجی اور پی جی امتحانات کو ڈی یو کی آفیشل ویب سائٹ http://www.du.ac.in/du/ پر چیک کیا جاسکتاہے۔ عام طور پر دہلی یونیورسٹی کی جانب سےجنوری کے پہلے ہفتے میں ریزلٹ جاری کردیا جاتا ہے لیکن اس سال ایڈ ہاک ٹیچروں کی ہڑتال اور احتجاجی مظاہروںکے سبب ریزلٹ آنے میں دیر ہوگئی۔دہلی یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی  ایشن کا مطالبہ تھا کہ مرکزی وزارت برائے ہیومن ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق ایڈ ہاک ٹیچروں کو پرماننٹ کیا جائے اور انہیں پروموشن دیا جائے۔اس کے علاوہ بھی ان کی کچھ اور مانگیں تھیں۔ ان لوگوں نے تجزیہ کے عمل کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ اسی دوران اساتذہ نے نارتھ کیمپس میں ڈی یو کے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر دھرنا دیا تھا۔ ان کی مانگ تھی کہ روسٹر سسٹم بنایا جائے۔ اساتذہ مرکزی وزارت کے ذریعہ ۵؍دسمبر کو جاری کئے گئے خط پر عمل کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK