Inquilab Logo

کیا آپ کچھ نیا سیکھنا چاہتی ہیں؟ یہ طریقے اپنائیں

Updated: January 18, 2021, 12:14 PM IST | Inquilab Desk

دیکھا جائے تو ہر لمحہ آپ بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں مگر آپ پھر بھی نظرانداز کرتی ہیں۔ کبھی کبھی خواتین سستی کی وجہ سے نیا کام سیکھنے سے کتراتی ہیں۔ کبھی رسک نہ لینے کی عادت کی وجہ سے نیا سیکھنے کی کوشش ہی کر پاتی مگر گھبرائیں نہیں، بلکہ ایک بار رسک لے کر دیکھیں، آ پ ضرور کچھ نیا سیکھ پائیں گی

Work From Home - Pic : INN
ورک فرام ہوم ۔ تصویر : آئی این این

سب سے پہلی بات کہ آپ کو کچھ نیا سیکھنے کی دلچسپی ہونا بہت ضروری ہے، بغیر دلچسپی کے آپ کوئی بھی بات کو سیکھ نہیں پائیں گی کیونکہ ہمارے آپ پاس ہی بہت ساری باتیں ہوتی ہے جو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے تو جب ہم سیکھنا شروع کرتے ہیں تو باتوں کا بھی علم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
 اس سے پہلے اپنی دلچسپی معلوم کریں کہ آپ کس شعبے میں کچھ نیا سیکھنا چاہتی ہیں۔ اس سے منسلک لوگوں سے ملیں، کتابیں پڑھیں، انٹرنیٹ کی مدد لیں۔ اور بھی کئی طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ اس مضمون میں جانیں کہ کس طرح آپ نیا سیکھ سکتی ہیں:
ذہنی طور پر خود کو تیار کریں
 سب سے پہلے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہوگا۔ اس کے لئے آپ کو ان باتوں پر عمل کرنا ہوگا:
آپ کی دلچسپی کس میں ہے؟
 کچھ نیا سیکھنے کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس میں دلچسپی رکھتی ہے۔ جب تک آپ کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ آپ کو کیا پسند ہے اور کیا نہیں، تب تک آپ آگے قدم کیسے بڑھائیں گی؟
 یہ جاننا بھی بہت آسان ہے، پہلے دیکھیں کہ آپ روزمرہ کی زندگی میں جو بھی کام کرتی ہیں اس میں ایسا کون سا کام ہے جو آپ بغیر تھکے، پوری لگن اور خوشی کے ساتھ کرتی ہیں۔ جب آپ یہ بات جان جائیں گی تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کی دلچسپی کس میں ہے اور اس کے بارے میں کیسے مزید سیکھنے کی ضرورت ہے۔
کیسے ماہر بنیں؟
 جیسے آپ کو کھانا بنانے میں دلچسپی ہے اور آپ بہت اچھا کھانا بنانا جانتی ہیں۔ لیکن موجودہ دور میں اس شعبے میں ہر روز نئے نئے طریقوں کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ایسے میں آپ بھی چاہتی ہیں کہ روزانہ نئے نئے پکوان سیکھیں جائے تو دیر کس بات کی ہے۔ آپ انٹرنیٹ کی مدد سے یہ ہنر حاصل کرسکتی ہیں۔ آپ اس کام میں ماہر فرد کے ماتحت کام کرکے بھی سیکھ سکتی ہیں مگر ان سب میں اپنی دلچسپی کو نہ بھولیں کیونکہ اسی کی وجہ ہی سے تو آپ کچھ نیا سیکھ پا رہی ہیں، تو اس کو قائم رکھیں۔
ہار کے آگے جیت ہے
 کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے ہی شعبے میں کسی کے سامنے ہار جاتے ہیں، جس کا اثر بہت گہرا ثابت ہوتا ہے اور دھیرے دھیرے ہماری دلچسپی بھی کم ہونے لگتی ہے۔ خود کو ذہنی طور پر تیار کریں کہ ہار ہو یا جیت ہمیں ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھتے رہنا چاہئے۔ کیونکہ ہار کے بعد بھی انسان کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہے۔
کس طرح کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کریں؟
ٹائم ٹیبل بنائیں: وقت کا طے ہونا بہت ضروری ہے۔ جب آپ اپنی دلچسپی کے لئے وقت نکال پائیں گی تبھی تو کچھ نیا سیکھ پائیں گی۔ اس لئے ایک ٹائم ٹیبل بنائیں تاکہ آپ کو کافی وقت مل سکے اور باقی روزمرہ کے کام بھی ہو سکے۔
 ٹائم ٹیبل بنانے سے آپ کی زندگی ایک معمول کے مطابق چلتی ہے اور دوسرا آپ کچھ نیا سیکھنے کے لئے وقت بھی نکال پائیں گی۔
 جب آپ کو کچھ نیا سیکھنا ہوتا ہے تو اس کے لئے آپ کو کافی وقت چاہئے ہوتا ہے تاکہ آپ کی دلچسپی اور بڑھیں۔ اس لئے اپنا ٹائم ٹیبل بنانا ہرگز نہ بھولیں۔
پڑھ کر سیکھیں: پڑھائی سبھی کا پسندیدہ مشغلہ نہیں ہوتا مگر اپنی دلچسپی کو آگے بڑھانے کے لئے اور کچھ نیا سیکھنے کے لئے آپ کتابوں کی مدد لے سکتی ہیں۔ کیونکہ بہت ساری کتابوں میں اتنی اچھی باتیں لکھی ہوتی ہے جو ہمیں کافی پسند آتی ہے اور ہمارے نئے سیکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔
انٹرنیٹ سے سیکھیں: موجودہ دور میں انٹرنیٹ کا استعمال سبھی جانتے ہیں۔ یہاں تک کہ چھوٹے بچوں کو بھی انٹرنیٹ کے استعمال کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ کافی کچھ سیکھ سکتی ہیں۔
 انٹرنیٹ کی دنیا آپ کو نئی چیزوں کے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہے۔ آپ کو اَپ ڈیٹ کرتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی دلچسپیوں کے بارے میں کئی نئی معلومات ملتی ہے۔ ہر لحاظ سے انٹرنیٹ کا دروازہ کھلا ہے جس میں کئی طرح کی معلومات آپ کو مل جائے گی۔
لوگوں سے سیکھیں: اگر ہم صرف انٹرنیٹ میں ہی تلاش کرتے رہیں گے تو لوگوں سے بات چیت بند ہو جائے گی۔ جبکہ لوگوں سے بات کرکے ان سے مل کر ہم بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے بزرگوں کے تجربوں سے بھی استفادہ حاصل کرسکتی ہیں۔ صرف ضرورت ہے دماغ کھلا رکھنے کی۔
 دیکھا جائے تو ہر لمحہ آپ بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں مگر آپ پھر بھی نظرانداز کرتی ہیں۔ کبھی کبھی خواتین سستی کی وجہ سے کام نیا سیکھنے سے کتراتی ہیں۔ کبھی رسک نہ لینے کی عادت کی وجہ سے نیا سیکھنے کی کوشش ہی کر پاتی مگر گھبرائیں نہیں، بلکہ ایک بار رسک لے کر دیکھیں، آ پ ضرور کچھ نیا سیکھ پائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK