Inquilab Logo

فکر نہ کریں.... یہ وقت بھی گزر جائے گا

Updated: September 29, 2020, 12:16 PM IST | Anita Singh

آپ نے اکبر اور بیربل کی وہ کہانی تو سنی ہی ہوگی، جب اکبر بادشاہ بیربل سے کہتے ہیں کہ بیربل کوئی ایک ایسا جملہ بتاؤ جسے سن کر خوشی میں دکھ ملے اور دکھ میں خوشی۔ بیربل نے کہا تھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ آج ہمیں اسی کی ضرورت ہے۔ اس بات کا یقین رکھئے کہ حالات ضرور بہتر ہوں گے۔

Family - Pic : INN
فیملی ۔ تصویر : آئی این این

کورونا کے قہر کے سبب اب بھی حالات معمول پر نہیں آئے ہیں۔ اب بھی کئی بندشیں ہیں۔ دن بھر گھر میں کام کرنے کے بعد شام تک ایسا من ہوتا ہے کہ کہیں بھاگ جائیں مگر جائیں گے کہاں؟ ایسا لگتا ہے ہماری خوشیوں کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ اگر آپ کے من میں بھی ایسے خیال آرہے ہیں تو آپ کو ضرورت ہے ’موٹی ویشن‘ کی۔ من کے ڈر اور مایوسی کو دور بھگانے کے لئے ہم یہاں کچھ اسمارٹ ہیپی نیس ٹپس بتا رہے ہیں:
 آپ نے اکبر اور بیربل کی وہ کہانی تو سنی ہی ہوگی، جب اکبر بادشاہ بیربل سے کہتے ہیں کہ بیربل کوئی ایک ایسا جملہ بتاؤ جسے سن کر خوشی میں دکھ ملے اور دکھ میں خوشی۔ بیربل نے جواب دیا تھا کہ ’’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘‘ اگر کوئی بہت خوشی ہو اسے یہ جملہ سناؤ تو اسے برا لگتا ہے مگر اگر اداسی میں کسی کو سنائیں تو اس میں نیا جوش بھر جاتا ہے۔ آج ہمیں اسی کی ضرورت ہے۔ ہر شخص اگر اس بات کو کہے تو اس کی ذہنی صحت بھی اچھی رہے گی اور وہ خوش بھی رہے گا۔
ز سب سے پہلے تو مسکرایئے کہ خدا نے آپ کو زندگی دی ہے۔ اب چاہیں تو کھلکھلا کر آپ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت سب کو دیں۔ یقین مانئے آپ کے چہرے کی مسکراہٹ گھر میں سبھی کے چہرے کو رونق بخشے گی۔
ز اب اگر آپ ورک فرام ہوم کر رہے ہیں تو ہر آدھے گھنٹے میں لیپ ٹاپ سے بریک لیں اور گھر میں ۱۰۰؍ قدم چلیں۔ ایسا کرنے سے جسم میں اکڑن نہیں آئے گی اور چلنے پھرنے سے آپ اچھا محسوس کریں گے۔
ز کام ختم ہونے کے بعد بوریت دور کرنے کے لئے کوئی کامیڈی فلم دیکھیں۔ غلطی سے بھی نیوز چینل لگا کر نہ بیٹھیں۔ کورونا کی بار بار خبر ہمارے ذہن کو بری طرح متاثر کرتی رہتی ہے۔
ز دن میں ایک بار صبح اور ایک بار شام کو ۱۵؍ منٹ تک نیوز دیکھ کر آپ کو ملک اور دنیا کی خبریں مل جائیں گی۔ اس سے زیادہ جاننے کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے جتنا کم کورونا سے متعلق خبریں دیکھیں گے اتنا خوش رہیں گے۔
ز خوش ہونا ہمیں بچوں سے سیکھنا چاہئے، وہ ہر حال میں خوش رہتے ہیں۔ اس لئے ایسے میں آپ کو بچوں کے ساتھ کھیلنا چاہئے۔ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہم بیماری اور موجودہ حالات سب بھول جاتے ہیں اور اس وقت یہی ہمارے لئے ضروری ہے۔
ز کورونا سے لڑنے کے لئے پورے خاندان کو متحد ہو کر کام کرنا ہے۔ اس بیماری نے ہمیں اپنوں کی حفاظت کا احساس دلایا ہے، جو شاید بھاگ دوڑ کی اس زندگی میں کہیں گم ہوگیا تھا۔
ز ہم سماج سے الگ نہیں ہوسکتے، اس لئے بغیر ملے اور بات کئے ہمیں بڑا عجیب محسوس ہو رہا ہے۔ یہ وقت ہے اپنوں سے جڑنے کا۔ ان کو قریب سے جاننے کا۔ سمجھئے کہ قدرت نے ہمیں اپنوں سے قریب تر ہونے کے لئے یہ صورتحال پیدا کی ہے۔
ز جن رشتہ داروں سے بہت دنوں سے بات نہیں ہوئی، انہیں کال کرکے ان کا حال چال معلوم کریں۔ رشتے میں نئی تازگی آجائے گی۔
ز سہیلیوں کو ویڈیو کال کریں۔ اپنی کہیں اور ان کی سنیں۔
ز جو کتاب کئی دنوں سے آپ پڑھنا چاہ رہے تھے۔ اب اسے مکمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ویسے چاہیں تو اپنی پسندیدہ کتاب کو دوبارہ پڑھ سکتے ہیں، آپ کو اچھا محسوس ہوگا۔
ز اس وقت زیادہ تر لوگ سر درد، بدن درد وغیرہ سے پریشان ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم کو تھوڑا آرام دیں۔ شام کے وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے ناشتہ کریں۔ اس دوران ہلکی پھلکی باتیں کریں۔ آرام دہ کرسی پر بیٹھیں تاکہ آپ کا جسم آرام محسوس کرسکے۔
ز آج کل جسے دیکھو وہ سوشل میڈیا پر روز کچھ کچھ نہ نیا بنا کر فوٹو شیئر کر رہا ہے۔ سب کے اندر چھپے ماسٹر شیف باہر نکل رہے ہیں اور اچھا بھی ہے۔ اپنی اور اپنوں کی خوشی کے لئے یہ اچھا طریقہ ہے۔ آپ بھی اپنی پسند کا مشغلہ اپنا سکتے ہیں۔
ز اپنے کھانے کے ساتھ ساتھ گلی کے ان جانوروں کا بھی خیال رکھیں جو دکانیں بند ہونے کے سبب یہاں وہاں کھانے کے لئے بھٹک رہے ہیں۔ زیادہ نہیں بس چند بسکٹ یا بریڈ یا پاؤ دودھ میں ڈبو کر انہیں دے دیں۔ ساتھ ہی پانی کا ایک کٹورا رکھ دیں۔
ز وقت نکال کر ورزش ضرور کریں۔ کھانے پینے کے ساتھ ساتھ بہتر صحت کے لئے ورزش بھی ضروری ہے۔ بہت زیادہ بھاری بھرکم ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہلکی پھلکی کسرت کریں۔ روزانہ ایک طے شدہ وقت پر ورزش کریں۔ آپ اس میں بچوں کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔
ز اپنے بڑوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھیں۔ ان کے سنے قصے پھر سنیں اور اپنے سنائیں۔ رشتوں کی ڈور تھوڑی اور مضبوط کریں اور کورونا کو ہرانے میں سبھی کا تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK