Inquilab Logo

امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبہ کیلئے ماہرین کے مشورے

Updated: February 18, 2020, 10:24 AM IST | Agency

بورڈ امتحانات قریب آگئے ہیں۔ ایسے میں طلبہ اچھے نمبر لانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ لیکن امتحان کی تیاریوں میں مصروف طلبہ کو روز مرہ کے کاموں اور کھانے پینے میں بھی احتیاط برتنا چاہئے۔

امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبہ کیلئے ماہرین کے مشورے ۔ تصویر : آئی این این
امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبہ کیلئے ماہرین کے مشورے ۔ تصویر : آئی این این

  بورڈ امتحانات قریب آگئے ہیں۔ ایسے میں طلبہ اچھے نمبر لانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ لیکن امتحان کی تیاریوں میں مصروف طلبہ کو روز مرہ کے کاموں اور کھانے پینے میں بھی احتیاط برتنا چاہئے۔ اس تعلق سے ماہرین نفسیات چند مشورے پیش کرتے ہیں جنہیں اپنا کر آپ خود کو ترو تازہ اورامتحان کیلئے تیار کرسکتے ہیں۔ایسے ہی چند مشورے یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔
بےکار چیزوں میں اپنا وقت برباد نہ ہونے دیں۔ خاص طور پر موبائل اور انٹرنیٹ سے دور ہی رہیں۔  اپنے اوپر دبائو حاوی نہ ہونے دیں۔
 سب سے اہم بات پڑھنے کا وقت متعین کریں۔ ہوسکے تو صبح سویرےپڑھائی کریں۔صبح سویرے پڑھائی کرنے کے فائدے تو ہیں لیکن وہ اسی وقت حاصل ہوسکتے ہیں جب نیند پوری ہوچکی ہو۔ اس لئے آپ کو جلدی سونا چاہئے۔ اگر آنکھوں نے نیند بھری ہوتو کتاب کھول کر بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
 ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ صبح ۴؍بجے یعنی دھیان دینے والے اور یکسوئی پیدا کرنے والے ہارمون فعال ہوتے ہیں۔دماغ کی تیسری آنکھ کہے جانے والے پینئل گلینڈس بھی اسی وقت فعال رہتے ہیں۔یہی گلینڈ  میلاٹونن ہارمون پیدا کرتے ہیں جو انسانی گھڑی یعنی بائیولوجیکل کلاک کو قابو کرتی ہے۔اندھیرے اور روشنی کے سگنل کے مطابق یہ گھڑی توانائی پیدا کرتی ہے۔ ہزاروں سال سے انسانی جسم کے روزمرہ کے یہی معمول رہنے کی وجہ سےصبح سویرے فجر کے وقت سے سورج نکلنے تک یہ ہارمون فعال رہتے ہیں۔
 مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر دنیش راٹھور بتاتے ہیں کہ انسانی جسم بائیولوجیکل کلاک پر کام کرتا ہے۔ ہزاروں سال  سے انسانی جسم صبح سویرے جاگنے اور رات کو جلدی سونے میں ڈھل چکاہے۔  ایسے میں اس وقت دماغ اور ہارمون زیادہ فعال رہتے ہیں۔ صبح ۴؍بجے کے بعد نیند کیلئے ذمہ دار میلاٹونن گھٹتا ہے۔ایڈرنالن اور دیگر ہارمونز کی مقدار بڑھنے سے یکسوئی، چستی پھرتی اور توانائی  زیادہ رہتی ہے۔ ایسے میں صبح سویرے پڑھائی کرنا طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔لیکن صحتمند رہ کر ہی ان سب چیزوں کا فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔جسم کیلئے کم از کم ۶؍گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ ایسے میں طلبہ کو دیر رات تک جاگنے کے بجائے صبح جلدی اٹھنے کی عادت ڈالنا چاہئے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ رات کو طلبہ ۹؍یا زیادہ سے زیادہ ۱۰؍بجے تک سوجائیں۔ ایسے میں ان کی ۶؍گھنٹے سے زیادہ کی نیند پوری ہوجائے گی اور وہ صبح سویرے تازہ دم رہ کر جاگیں گے۔
 اس کے علاوہ طلبہ کو صحت بخش کھانا کھانا چاہئے۔ڈائٹیشن منی شرما بتاتی ہیں کہ بچوں کیلئے ہائی پروٹین والا کھاناضروری ہے۔ انہیں فاسٹ فوڈ جیسی چیزوں سے بچنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK