Inquilab Logo

فیس بک نے اپنا’فیس بک میسنجر روم ‘نامی نیا فیچر دستیاب کرایا

Updated: May 18, 2020, 11:44 AM IST | Agency

فیس بک میسنجر پر اب۵۰؍ افراد کی ویڈیو چیٹ کا فیچر اب دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہے اور اب یہ براہ راست اسکائپ، گوگل میٹ اور زوم کا مقابلہ کرسکے گا

Messenger Room - Pic : INN
میسنجر روم ۔ تصویر : آئی این این

فیس بک میسنجر پر اب۵۰؍ افراد کی ویڈیو چیٹ کا فیچر اب دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہے اور اب یہ براہ راست اسکائپ، گوگل میٹ اور زوم کا مقابلہ کرسکے گا۔ گزشتہ ماہ کمپنی کی جانب سے میسنجر روم نامی فیچر کو پیش کیا گیا تھا جو اس وقت چند ممالک تک محدود تھا مگر اب فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر اب دنیا بھر کے صارفین کیلئے  دستیاب ہے۔ میسنجر روم میں۵۰؍ افراد ایک وقت میں ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں اور یہ زوم جیسا ویڈیو چیٹ ٹول ہے جو دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ویڈیو کالز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا۔ میسنجر روم میں ویڈیو چیٹس کیلئے  وقت کی کوئی حد مقرر نہیں اور لوگ کسی فون یا کمپیوٹر پر کسی بھی چیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں اور اس کیلئے  فیس بک اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں۔ فیس بک کے مطابق میسنجر روم میں پرائیویسی کا خیال اور اسے محفوظ بنانے کیلئے  کچھ اقدامات کئے گئے ہیں۔ میسنجر روم کو بنانے والے اس روم یا چیٹ کو لاک کرسکتے ہیں تاکہ غیرضروری افراد اس کا حصہ نہ بن سکیں، اسی طرح چیٹ میں شامل لوگوں کو نکال یا بلاک کرسکتے ہیں اور فیس بک کے اصولوں کی خلاف ورزی پر صارفین کی رپورٹ کرسکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ آپ میسنجر روم کو فیس بک اکاؤنٹ سے استعمال کریں یا مہمان کے طور پر اس کا حصہ بنیں، ہم آڈیو یا ویڈیو کالز کو سن یا دیکھ نہیں سکتے۔ فیس بک نے کہا کہ میسنجر رومز میں مزید فیچرز کا اضافہ آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا اور توقع ہے کہ اس سے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے پیاروں سے آن لائن جڑنے کا موقع مل سکے گا۔

facebook Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK