Inquilab Logo

فیس بک نے ویڈیو کالنگ فیچر ’میسنجزروم‘ متعارف کرادیا

Updated: April 27, 2020, 10:13 AM IST | Agency

فیس بک نے مقبول ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کوٹکر دینے کیلئے اپنے میسنجر میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے متعدد افراد ویڈیو چیٹ کا حصہ بن سکیں گے چاہے ان میں سے بیشتر سوشل میڈیا سائٹ کے صارف نہ بھی ہوں۔

Messenger Room - Pic : INN
میسنجر روم ۔ تصویر : آئی این این

فیس بک نے مقبول ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کوٹکر دینے کیلئے اپنے میسنجر میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے متعدد افراد ویڈیو چیٹ کا حصہ بن سکیں گے چاہے ان میں سے بیشتر سوشل میڈیا سائٹ کے صارف نہ بھی ہوں۔ فیس بک نے اس فیچر کو میسنجرروم کا نام دیا ہے اور اس کی بدولت ایک گروپ ویڈیو چیٹ میں۵۰؍ افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔ اگر کوئی جاننے والا فیس بک کا صارف نہیں تو ایسے افراد کے ساتھ ویڈیو چیٹ کا لنک شیئر کرکے انہیں حصہ بنانا ممکن ہوگا۔ کمپنی تو اس فیچر کو اپنی دیگر میسجنگ ایپس کا حصہ بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جیسے انسٹاگرام ڈائریکٹر اور وہاٹس ایپ۔ نئے کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ویڈیو کالنگ کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ اربوں افراد گھروں تک محدود ہیں۔ فیس بک کی میسجنگ سروسز میں بھی ویڈیو کالنگ کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہی وجہ ہے کہ اس نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔فیس بک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صارفین کی کالز کو نہیں سنتی اور لوگوں کو پرائیویسی پر کنٹرول حاصل ہے۔اس نئے ٹول کو استعمال کرنے کے لیے فیس بک مینسجر پر ویڈیو آئیکون پر کلک کرنا ہوگا، آپ اس کو کنٹرول کرسکیں گےکہ کون اس روم کو دیکھ سکتا ہے اور آپ اسے لاک یا اَن لاک کرسکتے ہیں۔اگر ایک روم اَن لاک ہوجائے گا تو اس کے لنک کے ساتھ کوئی بھی اس کا حصہ بن سکے گا اور دیگر سے شیئر کرسکے گا۔فیس بک فرینڈز سے نیوزفیڈ، گروپس اور ایونٹس میں کسی روم کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔روم بنانے مہمانوں کو کسی بھی نکال سکتا ہے اور لوگ فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی پر گروپ ویڈیو چیٹ کو رپورٹ بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK