Inquilab Logo

فیس بک کی ری ڈیزائن ویب سائٹ تمام صارفین کیلئے دستیاب

Updated: May 12, 2020, 11:35 AM IST | Agency

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ری ڈیزائن ویب سائٹ یا ڈیسک ٹاپ ورژن کو متعارف کرادیا ہے جس میں ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے۔اس ڈیزائن کو گزشتہ سال سالانہ ایف۸؍ ڈیولپر کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا تھااور اس کی آزمائش رواں سال کے شروع میں صارفین کی محدود تعداد پر بھی کی گئی تھی

Facebook - Pic : INN
فیس بک ۔ تصویر : آئی این این

 سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ری ڈیزائن ویب سائٹ یا ڈیسک ٹاپ ورژن کو متعارف کرادیا ہے جس میں ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے۔اس ڈیزائن کو گزشتہ سال سالانہ ایف۸؍ ڈیولپر کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا تھااور اس کی آزمائش رواں سال کے شروع میں صارفین کی محدود تعداد پر بھی کی گئی تھی۔اب یہ نیا ڈیسک ٹاپ ورژن دنیا بھر کے صارفین کیلئے  متعارف کرادیا گیا ہے اور اگر آپ کو نظر نہیں آرہا تو آئندہ چند روز میں دستیاب ہوگا۔یہ نیا ڈیزائن موبائل ایپ سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے فیچرز جیسے ویڈیوز، گیمز اور گروپس کو تلاش کرنا آسان ہوگا۔فیس بک موبائل ایپ کی طرح ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ بھی اب پہلے سے زیادہ تیزی سے لوڈ ہوگی جبکہ نئے ڈیزائن میں ایونٹس، پیجز، گروپس اور اشتہارات تیار کرنا بھی آسان بنایا گیا ہے۔مگر سب سے خاص چیز ڈارک موڈ کا فیچر ہے جو آنکھوں کی تھکاوٹ میں کمی لانے میں مدد دے گا جبکہ تحریر پڑھنے کے لیے بھی موزوں قرار دیا گیا ہے۔اس سے پہلے وہاٹس ایپ نے مارچ میں ڈارک موڈ کو متعارف کرایا تھا فیس بک میسنجر میں بھی یہ موڈ موجود ہے۔اگرآپ  نئے ڈیزائن پر سوئچ کرنا چاہتے ہیں تواس کیلئے فیس بک کے ہوم پیج پر دائیں جانب اوپر ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔وہاں نیچے دیکھیں سوئچ ٹو نیو فیس بک کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کرنے پر آپ کا نیوزفیڈ نئے ڈیزائن میں سوئچ ہوجائے گا۔نئے ڈیزائن پر سوئچ کرنے کے بعد اسی ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے ڈارک موڈ کو ایکٹیو کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK