Inquilab Logo

اختراع: ٹائروں کو چوری سے بچانے کیلئے فورڈ نے تھری ڈی بولٹ بنائے

Updated: March 07, 2020, 11:27 AM IST

جو لوگ اپنی گاڑیوں کے ٹائر چوری ہونے سے پریشان رہتے ہیں، اب ان کیلئے خوشخبری ہے کہ تھری ڈی پرنٹر سے بنے مخصوص نٹ اور بولٹس کی وجہ سے ان کے ٹائر کسی اور گاڑی میں نصب کرنا ناممکن ہوگا۔

3D Bolt. Picture INN
تھری ڈی بولٹ۔ تصویر :آئی این این

 جو لوگ اپنی گاڑیوں کے ٹائر چوری ہونے سے پریشان رہتے ہیں، اب ان کیلئے  خوشخبری ہے کہ تھری ڈی پرنٹر سے بنے مخصوص نٹ اور بولٹس کی وجہ سے ان کے ٹائر کسی اور گاڑی میں نصب کرنا ناممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ کی اپنی آواز کے ارتعاشات کی بنا پر بھی ٹائروں کے مخصوص بولٹ بنائے جاسکیں گے جو آپ کو اس کا ذاتی احساس فراہم کریں گے۔اس سے قبل ٹارکس نٹ بہت مشہور ہوئے تھے لیکن اب وہ بھی ہرجگہ دستیاب ہیں۔ فورڈ کے مطابق کار ٹائر کے لیے تیارکردہ ان کے نئے نظام میں ایک نٹ فی ٹائر ہی چوری روکنے کیلئے کافی ہوگا۔تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بہت آسانی سے فولاد کے نٹ بنائے جاسکتے ہیں۔ایسے نٹ پر کار کے مالک اپنی پسند کے ڈیزائن بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن اس کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ کی آواز کی چھوٹی سی ریکارڈنگ کی بنا پر ہر نٹ کو الگ شکل دی جاسکتی ہے ۔ یعنی آواز کے ارتعاشات کی بنیاد پر ہی نٹ اور نٹ سے منسل کی بھی ڈیزائن کی جاسکے گی۔ ہرکار کا نٹ الگ ہوگا جس کے اندر بنی چوڑیوں کی نقل نہیں کی جاسکے گی اور نہ ہی چور کسی طرح ان کی مومی کاپی کرسکیں گے۔ اگرچہ یہ عمل مشکل لگتا ہے لیکن مہنگے اور فینسی ٹائروں کو بچانے کے لئے  یہ ایک انوکھا نسخہ ہے۔ فورڈ تجرباتی طور پر ایسی چند گاڑیاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK