Inquilab Logo

والٹ ڈزنی کے سابق ڈائریکٹر ٹک ٹاک کے سی ای او مقرر

Updated: May 20, 2020, 6:45 AM IST | Agency

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹوک نے معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ زنی کے سابق کنزیومر ڈائریکٹر کیون اے میئر کو چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مقرر کیا ہے

Tiktok - Pic : INN
ٹک ٹاک ۔ تصویر : آئی این این

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹوک نے معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ زنی کے سابق کنزیومر ڈائریکٹر کیون اے میئر کو چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مقرر کیا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی شخص کو چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے دوسرے سب سے بڑے عہدے پر تعینات کیا گیا۔۵۸؍سالہ کیون اے میئر کئی سال تک والٹ ڈزنی کے کنزیومر انٹرنیشنل ڈویژن کے ڈائریکٹر چیئرمین کی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور ان کی سربراہی میں والٹ ڈزنی کمپنی کے کاروبار میں کافی اضافہ بھی دیکھا گیا۔ کیون اے میئر نے نومبر۲۰۱۹ء میں والٹ ڈزنی کے تحت ڈزنی پلس نامی اسٹریمنگ ٹی وی چینل بھی متعارف کرایا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس چینل کے۵۵؍ کروڑ سبسکرائبر بن گئے، علاوہ ازیں انہوں نے دیگر کئی منصوبوں کے ذریعے بھی والٹ ڈزنی کی کمائی میں اضافہ کیا۔کیون اے میئر کو چینی شیئرنگ ایپلی کیشن کے اعلیٰ ترین عہدے میں سے ایک پر تعینات کیے جانے پر کئی ماہرین کا خیال ہے کہ اب ٹک ٹاک پر امریکی حکومت کی سختیوں میں نرمیوں کا امکان ہے۔اے پی کی رپورٹ  کے مطابق کیون اے میئر کو ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کا سی ای او بھی مقرر کیا گیا ہے اور وہ صرف اور صرف کمپنی کے بانی کو رپورٹ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK