Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں فارورڈ میسج کی حد مزید کم کردی گئی

Updated: April 08, 2020, 8:31 AM IST | Agency

کووڈِ۱۹؍ کی وباء کے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں تیزی سے گردش کررہی ہیں جس پر قدغن لگانے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کی جانب سے سخت قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مشہور چیٹنگ پلیٹ فارم وہاٹس ایپ نے بھی صارفین پر ایک نئی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے

WhatsApp - Pic : INN
وہاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

کووڈِ۱۹؍ کی وباء کے متعلق  سوشل میڈیا پر افواہیں تیزی سے گردش کررہی ہیں جس پر قدغن لگانے کیلئے  سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کی جانب سے سخت قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مشہور چیٹنگ پلیٹ فارم وہاٹس ایپ نے بھی  صارفین پر ایک نئی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ وہاٹس ایپ میں اب بہت زیادہ فارورڈ ہونے والے پیغامات کے حوالے سے پابندی کو مزید سخت کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے پھیلنے والی غلط فہمیوں کی روک تھام کی جاسکے۔ وہاٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر کسی صارف کو بہت زیادہ فارورڈ ہونے والا میسج، یعنی ایسا میسج جو۵؍ بار سے زیادہ فارورڈ ہوچکا ہو، تو اس نئی پابندی کے تحت صارف اسے آگے مزید۵؍چیٹس کی بجائے صرف ایک چیٹ کو فارورڈ کرسکے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال وہاٹس ایپ کی جانب سے ایک میسیج۵؍ انفرادی چیٹس تک بھیجنے کی پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی سے پیغامات کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے مکمل روکنا تو ممکن نہیں ہوگا، مگر یہ ایک اہم تبدیلی ضرور ہے جو اس ایپ کے استعمال کا تجربہ بدل دے گی، کیونکہ بیشتر افراد موصول ہونے والے پیغامات کو ہی زیادہ تر آگے فارورڈ کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور اس کا اطلاق  دنیا بھر میں ہورہا ہے۔کمپنی کو توقع ہے کہ اس تبدیلی سے کسی وائرل مگر غلط معلومات پر مبنی پیغام کے پھیلائو کو سست کرنے میں مدد مل سکے گی، جیسے برطانیہ میں یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ فائیو جی کورونا وائرس کا باعث بن رہی ہے اور متعدد موبائل فون ٹاورز کو لوگوں نے جلادیا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK