Inquilab Logo

چار گنازیادہ اثردار انسولین کا فارمولہ تیار کرلیا گیا

Updated: July 08, 2020, 10:46 AM IST | Agency

انسولین اور ذیابیطس اس وقت لازم و ملزوم ہوچکے ہیں۔ لیکن اپنی پوری جدت کے باوجود روایتی انسولین اثرپذیری میں سست ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب انسولین کا ایک نیا فارمولہ وضع کیا گیا ہے جو اس کی افادیت اور سرعت کو چارگنا بڑھادیتا ہے۔

Insulin - Pic ; INN
انسولین ۔ تصویر : آئی این این

 انسولین اور ذیابیطس اس وقت لازم و ملزوم ہوچکے ہیں۔ لیکن اپنی پوری جدت کے باوجود روایتی انسولین اثرپذیری میں سست ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب انسولین کا ایک نیا فارمولہ وضع کیا گیا ہے جو اس کی افادیت اور سرعت کو چارگنا بڑھادیتا ہے۔اس کے لئے  ماہرین نے مونومیرک انسولین کا انتخاب کیا لیکن عملی استعمال کیلئے  اس طرح کی انسولین زیادہ دیرپا نہیں ہوتی اور اس کا فارمولہ مستحکم نہیں رہتا ۔ اسی بناء پر اسے پائیدار بنانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی گئ اور اس کا بہتر نتیجہ برآمد ہوا۔ اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں مٹیریل سائنس کے ماہر ایرک ایپل اور ان کے ساتھیوں نے کئی مادے اور پالیمر آزمائے۔ ان کی بڑی تعداد کی چھان بین کے بعد ایک قسم کا پالیمر ملا جسے ملانے سے انسولین کا فارمولہ۲۴؍ گھنٹے تک مستحکم رہا ۔ یاد رہے کہ عین انہی حالات میں بازار میں دستیاب ویکسین صرف ۶؍ تا ۱۰؍ گھنٹے ہی اپنی افادیت برقرار رکھتی ہے۔ اس وقت تین فارمولوں کی ویکسین تجارتی پیمانے پر دستیاب ہیں ان میں مونومر، ڈائمر، اور ہیکسامرز شامل ہیں۔ ان میں سب سے تیزرفتار مونومرز ہے لیکن مائع میں ملتے ہی اس کے سالمات بکھرجاتے ہیں اور اپنی افادیت کھودیتے ہیں۔ اسی بناء پر سائنس کی مدد سے جادوئی سفوف بنایا گیا ہے جو ایک طرح کا پالیمر ہے جس کےلئے کم سے کم۱۵۰۰؍ اقسام کے پالیمرز کو آزمایا گیا ہے۔ اس کےبعد خنزیروں کو ذیابیطس کا مریض بناکر ان پر انسولین کی آزمائش کی گئی ہے تو صرف پانچ منٹ میں انسولین اپنے اثر کے عروج پر تھی۔ اس کے مقابلے میں بہترسے بہترین انسولین بھی دس سے پچیس منٹ میں اپنا اثر ظاہر کرتی ہے اور اس طرح نیا فارمولہ چار گنا زائد تیزرفتار ہے۔ تاہم انسانوں پر آزمائش کی منزل ابھی بہت دور ہے۔ اس فارمولہ پر تحقیق و تجربہ جاری ہے

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK