Inquilab Logo

گیگا پمپ ۲:ہوا بھرنے اور کھینچنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ایئرپمپ

Updated: December 17, 2020, 1:38 PM IST | Agency

یہ ٹائر، تکیہ،ربر کے کھلو نےاوراس طرح کی اشیاء جن میں ہوادرکار ہوتی ہےمیں ہوا بھرنے کا کام تیزی سے کرتا ہے

Air Pump
ایئر پمپ

 ایک امریکی اسٹارٹ اپ کے ماہرین نے  ایک ایسا چھوٹا ایئر پمپ بنایا ہے جوٹائر کے ساتھ ساتھ ربر کے کھلونوں اور اس نوعیت کی دیگر چھوٹی چیزوں میں آسانی سے ہوا بھرنے کا کام کرتا ہے۔ گیگاپمپ ٹو نامی یہ ایئر پمپ ٹارچ کا بھی کرتا ہے ۔  یہ سفر کے لئے بڑا ہی کارگر آلہ ہے اور اسے آسانی کے ساتھ کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ 
 ’گیگا پمپ ٹو ‘فی الوقت کراؤڈفنڈنگ کے مراحل میں ہے ۔یہ  انڈی گو گو ڈاٹ کوم پر پیش کیا گیا ہےاور اسٹارٹ اپ کمپنی اس کیلئے کراؤڈ فنڈنگ کررہی ہے ۔  ایک رپورٹ کے مطابق ’گیگا پمپ ٹو‘  اب لوگوں کو گھروں میں ربڑ کے کھلونے، ایئر بیگ ، تکیے، اور ہوا بھرنے والی دیگر اشیاءمیں ہوا بھرنے کیلئے بڑی آسانی فراہم کرے گا۔ اسٹارٹ اپ کا دعویٰ ہے کہ یہ  دنیا کا سب سے چھوٹا پمپ ہے جو ہوا بھرتا ہے، کھینچتا ہے یعنی یہ ویکیوم پمپ بھی ہے اور سب سے بڑھ کر اس میں ایک طاقتور ٹارچ بھی لگی ہے۔بیک وقت یہ تین خصوصیات کا حامل ہے اور  روزمرہ زندگی کے کئی کام آسان بناسکتا ہے۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹائر میں ہوا بھری جاسکتی ہے۔ کسی شے سے ہوا کو باہر نکالا جاسکتا ہے۔ اس میں لگی ٹارچ تین انداز سے روشن ہوتی ہے۔ اس ایجاد کی جسامت اتنی چھوٹی ہے کہ یہ جیب میں سماسکتا ہے۔ تیزرفتار ہوا پھینکنے کے لئے  اس میں پانچ طرح کے نوزل لگائے گئے ہیں جبکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے یوایس بی ٹائپ سی سے چارج کیا جاسکتا ہے اور اس کی بیٹری بھی لمبے وقت تک کام کرتی ہے۔  یہ چھوٹا سا پمپ یوگا چٹائی، کھیلنے کی گیند، تالاب کے ٹائر اور بڑی جسامت کے ہوائی بستروں کو تیزی سے پھلا سکتا ہے۔ جبکہ سفرکرنے والے افراد سامان کی تھیلیوں سے ہوا نکال کر بیگ اور سوٹ کیس میں مزید جگہ بناسکتے ہیں۔ اس کی ٹارچ کو برقی لالٹین کا نام دیا گیا ہے جو ایک گھنٹے تک ۴۰۰؍لیومن، ڈھائی گھنٹے تک۱۶۰؍ اور۱۰؍گھنٹے تک۴۰؍ لیومن کے برابر روشنی دے سکتی ہے۔ ’گیگا پمپ ٹو‘۵۳؍ملی میٹر اونچا اور۴۳؍ ملی میٹر چوڑا ہے۔  یہ پمپ مکمل طور پر واٹر پروف ہے اور ایک منٹ میں۱۸۰؍ لیٹر کے برابر ہوا خارج کرتا ہے جس کا پریشر۳ء۵؍ کے پی اے کے برابر ہے۔ اکتوبر۲۰۲۰ء میں اسے کراؤڈ فنڈنگ کی مشہور ویب سائٹ ’’انڈی گو گو‘‘ پر لانچ کیا گیا اور اب ضروری رقم مکمل ہونے کے بعد اسے ۳۴؍ ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK