Inquilab Logo

جی ایم کے نیوک باکس:  اب تک کا سب سے چھوٹا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر

Updated: September 24, 2020, 11:19 AM IST | Agency

دنیا کا سب سے چھوٹا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کرلیا گیا ہے۔یہ کارنامہ چین سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی ماہرین کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’جی ایم کے‘نے انجام دیا ہے۔

Computer
جی ایم کے نیوک باکس

دنیا کا سب سے چھوٹا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کرلیا گیا ہے۔یہ کارنامہ  چین سے تعلق رکھنے والے  ٹیکنالوجی ماہرین کی اسٹارٹ اپ کمپنی  ’جی ایم کے‘نے انجام دیا ہے۔    ’جی ایم کے نیوک باکس ‘ نامی یہ ننھا مگر طاقتور کمپیوٹر جلد ہی بازار میں دستیاب ہوگا اور اس کیلئے ’انڈی گوگو ڈاٹ کوم ‘پر کراؤڈفنڈنگ مہم تیزی سے جاری ہے۔ اسے بنانے والے  اختراع کاروں کا دعویٰ ہے کہ اس پی سی کو جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے ۔  اسے جی ایم کے نیوک باکس کا نام دیا گیا ہے۔ آج کی تیزرفتار دنیا میں جیب میں سمانے والا یہ کمپیوٹر مکمل ڈیسک ٹاپ پی سی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس میں طاقتور انٹیل کور فور پروسیسر نصب ہے جو اسے دنیا کا سب سے چھوٹا ڈیزائن بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے اسٹوریج استعداد کو۸؍ جی بی سے بڑھا کر۵۱۲؍ جی بی تک لے جایا جاسکتا ہے۔ اس کا آؤٹ پٹ فور کے کا ہے اور ان پٹ آؤٹ پٹ کیلئے معیاری اور لچکدار پورٹس لگائی گئی ہیں۔ اس ننھے پی سی کے ڈیزائن کی بات کریں تو یہ  یہ آلہ ایک چوکور ڈبیہ کی طرح ہے جو۲ء۴؍ انچ چوڑا اور اتنا ہی لمبا ہے۔ اسی وجہ سے یہ دستی بیگ، پرس اور جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس میں۲ء۷؍ گیگاہرٹز کا انٹیل سیلیرون سی پی یو نصب ہے۔ جب کہ گرافکس کے لئے یو ایچ ڈی۶۰۰؍ کارڈ نصب ہے جو فور کے ریزولوشن ویڈیو دکھاتا ہے۔  انٹیل گرافک کارڈ پیچیدہ ترین گرافکس کو فوری طور پر پروسیس کرتا ہے۔ اس کی ویڈیو انکوڈنگ بہترین اور تیزرفتار ہے۔ اب اگر فلم ہو، یوٹیوب ہو یا کوئی اور ویڈیو ہو اسے دیکھنے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ دستی کمپیوٹر کے ذریعے انتہائی برق رفتاری سے ایک وقت میں کئی کام کئے جاسکتے ہیں۔یہ ننھا پرسنل کمپیوٹر ۱۰؍ واٹ بجلی استعمال کرتا ہے اور ا سکے اندر کے نظام کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے  اس میں تھرمل انجینئرنگ کا ایک شاہکار پنکھا لگایا گیا ہے جسے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔۹۰؍ ملی میٹر کا انتہائی چھوٹا پنکھا صرف۱۹؍ ڈیسی بیل کی آواز پیدا کرتا ہے۔ اس طرح پرسکون انداز میں خاموشی کے ساتھ آپ اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس پی سی کو کسی بھی مانیٹر، چھوٹے اسکرین یا پلیٹ فارم سے جوڑا جاسکتا ہے۔ تاہم اسی کمپنی نے ایک چھوٹا مانیٹر بھی تیار کیا ہے جو۱۴؍ انچ اسکرین پر ایچ ڈی ڈسپلے دکھاتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ نیوک باکس کو لے کر کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ اس کی تعارفی قیمت ۱۷۷۵؍ایچ کے ڈی (۱۶؍ہزار ۸۲۵؍ روپے)رکھی گئی ہے۔ دیگر سہولیات میں بلیوٹوتھ اور وائی فائی موجود ہے جبکہ تمام  آپریٹنگ سسٹم اس پر چل سکتے ہیں۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK