Inquilab Logo

گوگل میں ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل

Updated: July 08, 2020, 10:51 AM IST | Agency

موبائل فون صارفین کیلئے یہ خبر اہم  ہے کہ گوگل نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کےلئے  اپنی ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل کردی ہے۔ صارفین کو معاونت فراہم کرنے والے گوگل سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی نے انٹرنیٹ وسائل بچانے کے لیے بیک اپ اور سنک کرنے کی سہولت معطل کردی ہے۔ لہٰذا  اس فیصلے کے بعد گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ استعمال ہونے والی ڈیوائس میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کا بیک اپ دستیاب نہیں ہوگا

Google - Pic : INN
گوگل۔ تصویر : آئی این این

 موبائل فون صارفین کیلئے یہ خبر اہم  ہے کہ گوگل نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کےلئے  اپنی ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل کردی ہے۔ صارفین کو معاونت فراہم کرنے والے گوگل سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی نے انٹرنیٹ وسائل بچانے کے لیے بیک اپ اور سنک کرنے کی سہولت معطل کردی ہے۔ لہٰذا  اس فیصلے کے بعد گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ استعمال ہونے والی ڈیوائس میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کا بیک اپ دستیاب نہیں ہوگا۔ گوگل کے مطابق کورونا وبا کے باعث تصاویر اور ویڈیو وغیرہ کی شیئرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لئے کمپنی اپنے انٹرنیٹ وسائل کو بچانے کےلیے یہ فیصلہ کررہی ہے۔ اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ  اب مختلف سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کا گوگل فوٹو پر ڈیفالٹ بیک اپ نہیں ہوگا تاہم صارفین مینول بیک کے ذریعے اپنی تصاویر وغیرہ گوگل فوٹوز پر محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے  متعلقہ سوشل میڈیا ایپ کے فولڈر کی ترتیبات میں جا کر ’’بیک اپ ناؤ‘‘ کا آپشن استعمال کرکے مینول بیک اپ حاصل کیا جاسکے گا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK