Inquilab Logo

گوگل نے جی میل سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کردیا

Updated: December 14, 2020, 1:22 PM IST | Agency

گوگل نے اپنی ای میل سروس ’جی میل‘ کو مزید بہتر بنادیا ہے۔ کمپنی نے جی میل میں نئے فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔ا س کے متعلق گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میںبتایا کہ اب صارفین جی میل میں مائیکرو سافٹ آفس فائلز کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کئے بغیر بھی تبدیلیاں کرسکیں گے۔

Gmail
گوگل نے جی میل سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کردیا

گوگل نے اپنی ای میل سروس ’جی میل‘ کو مزید بہتر بنادیا ہے۔ کمپنی نے جی میل میں نئے فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔ا س کے متعلق  گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب صارفین جی میل میں مائیکرو سافٹ آفس فائلز کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کئے بغیر بھی تبدیلیاں کرسکیں گے۔ قبل ازیں گوگل کی جانب سے مائیکرو سافٹ آفس فائلز میں ایڈیٹنگ کی سہولت تو دی گئی تھی مگر اس کے لئے  گوگل ڈرائیوکی مدد لینا پڑتی تھی۔ تاہم اب  اس نئے  اپ ڈیٹ کے بعد صارفین جی میل کے اندر ہی ڈاکیومنٹس (دستاویزات)  کو ’ایڈٹ‘ کرسکیں گے اور گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یعنی جب کسی صارف کو ای میل میں ورڈ یا ایکسل فائل ملے گی تو سنگل کلک پر وہ اپنی مرضی کی ایڈیٹنگ کرسکیں گے۔ اسی طرح صارفین اوریجنل ای میل تھریڈ پر اپ ڈیٹ فائل کے ساتھ رئیپلائی بھی کرسکیں گے۔ گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ گوگل ڈاکس میں مکس پیج سپورٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس سپورٹ کے ساتھ صارفین نئی دستاویز کے ساتھ ورڈ فائلز لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ پیج کے ساتھ ایڈٹ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اگلے سال وہ گوگل ڈاکس میں ٹیکسٹ اور واٹر مارکس کے پیچھے تصاویر انسرٹ کرنے کی سپورٹ بھی متعارف کرائے گی۔امریکی کمپنی  نے اپنی بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ ایک اور فیچر کو بھی صارفین کے لیے پیش کرے گی  جس سے ان کے لئے  ایکسل سے شیٹس میں منتقل ہونے کا عمل آسان ہوجائے گا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK