Inquilab Logo

گوگل فوٹوز میں ’سینمیٹک فوٹوز‘نامی نیا فیچرپیش کیا جائے گا

Updated: December 22, 2020, 12:23 PM IST | Agency

گوگل اپنی فوٹوز ایپ صارفین کیلئے جلد ہی ایک نیا فیچر دستیاب کرائے گی۔ اس فیچر کی خاصیت یہ ہوگی کہ صارفین اس کی مدد سے اپنے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر بھی نئے آئی فون۱۲؍ کی طرح کی تصاویر تیار کرسکیں گے۔

Photos
گوگل فوٹوز میں ’سینمیٹک فوٹوز‘نامی نیا فیچرپیش کیا جائے گا

گوگل اپنی فوٹوز ایپ  صارفین کیلئے  جلد ہی ایک نیا فیچر دستیاب کرائے گی۔ اس فیچر کی خاصیت یہ ہوگی کہ صارفین اس کی مدد سے  اپنے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر بھی نئے آئی فون۱۲؍ کی طرح کی تصاویر تیار کرسکیں گے۔اس فیچر کی بدولت فون میں تصاویر کو آٹومیٹک تھری ڈی انیمیشن کیا جاسکے گا۔ اس غرض سے گوگل فوٹوز میں ایک نیا فیچر سنیمیٹک فوٹوز کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جو آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔گوگل فوٹو ایپ میں یہ فیچر کسی ساکت تصویر میں انیمیٹڈ لیئرز کا اضافہ کرکے انہیں متحرک کرکے گا۔اس نئے فیچر کے متعلق گوگل فوٹوز کے پروڈکٹ منیجر جیمی ایسپنل نے کہا کہ ’’اس مقصد کے لئے  ہم نے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تاکہ کسی تصویر کی ڈیپتھ کی پیشگوئی کی جاسکے اور ایک اس منظر کا تھری ڈی ورژن تیار کیا جاسکے، حالانکہ اصل تصویر میں اس طرح کی گہرائی کیمرا فراہم نہیں کرپاتا۔‘‘انہوں نے مزید بتایا کہ پھر اس تصویر کو متحرک کردیا جاتا ہے بالکل کسی فلم کے منظر کی طرح۔ جب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا تو وہ میموریز میں تصاویر کو اس نئے انداز سے دیکھ سکیں گے اور اپنے دوستوں سے مختصر ویڈیو کلپ کی شکل میں اسے شیئر کرسکیں گے۔ گوگل فوٹوز میں ایک اور اپ ڈیٹ بھی کیا جارہا ہے جس کے تحت میموریز کے سیکشن میں فیورٹ لوگوں اور سرگرمیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔  گوگل کے مطابق سنیمیٹک فوٹوز پر فی الوقت کام جاری ہے اور آئندہ چند ماہ میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK