Inquilab Logo

گوگل کی ’ٹاسک میٹ‘ایپ جو آمدنی کا ذریعہ بنے گی

Updated: November 30, 2020, 11:10 AM IST | Agency

گوگل نے ٹاسک میٹ ایپ کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے افراد جو گھر بیٹھے کام کرکے کمانا چاہتے ہیں وہ اس ایپ کو کمائی کا ذریعہ بناسکتے ہیںا

Google Task Meet
گوگل ٹاسک میٹ

 گوگل نے ٹاسک میٹ ایپ کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے افراد جو گھر بیٹھے کام کرکے کمانا چاہتے ہیں وہ اس ایپ کو کمائی کا ذریعہ بناسکتے ہیں۔ گوگل نے اپنی  نئی ایپ ٹاسک میٹ متعارف کرائی جارہی ہے، جس سے لوگ عام کام جیسے دکانوں کی سامنے سے تصاویر کھینچ کر یا مختصر ویڈیو کلپس کے ذریعے پیسے کماسکیں گے۔ فی الحال یہ ایپ صرف ہندوستانی   صارفین کے لئے لائیو ہے اور اس کا حصہ بننے کے لئے  ’انوی ٹیشن کوڈ ‘ درکار ہوگا، جس کے بعد ہی ٹاسکس پر کام ہوسکے گا۔ اس سے قبل ایک ایپ گوگل اوپینین ریوارڈرز بھی پیش کی گئی تھی جس میں گوگل کی مصنوعات یا ایسے مقامات کے بارے میں سوالات پوچھے جاتے، جہاں وہ جاچکے ہوں، جس کے عوض پلے اسٹور کریڈٹ فراہم کیا جاتا۔ مگر اس نئی ایپ میں کریڈٹ کی بجائے اصل رقم ادا کی جائے گی۔ ٹاسک میٹ میں ٹاسکس کو۲؍کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک بیٹھ کر کرنے والے کام جیسے جملے ریکارڈ کرنا اور چلتے پھرتے کیے جانے والے کام جیسے تصاویر لینا۔ اس کے عوض صارفین کو مقامی کرنسی میں ادائیگی کی جائے گی۔ یہ تو واضح نہیں کہ گوگل ان ٹاسکس کو کن مقاصد کے لئے  استعمال کرے گا، مگر گوگل کی جانب سے اس ڈیٹا کو سرچ، لہجے کے آہنگ اور امیج شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک بار ٹاسک مکمل کرنے پر صارف کو اسے ایک تھرڈ پارٹی پیمنٹ پارٹنر کے اکاؤنٹ سے لنک کرنا ہوگا تاکہ بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ پر رقم مل سکے۔ہندوستان کے بعد اسے  دیگر ممالک میں کب تک متعارف کرایا جائے گا اس بارے میں گوگل نے کوئی معلومات نہیں دی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK