Inquilab Logo

اپنی کار کی بہتردیکھ بھال کےلئے اِن ۵؍باتوں کا خیال رکھیں

Updated: September 19, 2020, 3:42 AM IST | Mumbai

اس سے گاڑی کی صحت بھی اچھی رہے گی اور اس کی دیکھ بھال پر خرچ بھی کم آئے گا اور بڑی خرابی کا بھی بروقت پتہ چل جائے گا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ہر کارکا مالک یہی چاہتا ہے کہ اس کی چہیتی کار چست درست رہے اور اس کی دیکھ بھال پر زیادہ خرچ نہ پڑے۔ اگر آپ بھی ’صاحب کار‘ ہیں  تو ہم اس مضمون میں  آپ کے لئے کچھ اہم مشورے اور تجاویز پیش کررہے ہیں ۔ یہ نہ صرف کار کی دیکھ بھال میں  معاون ثابت ہوں  گے بلکہ اس کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائیں گے اور اسے اچھی حالت میں  رکھنے کیلئے مفید ہوں  گے۔ خیال رہے کہ آپ کی کار تبھی فٹ رہ سکتی ہے جب آپ اس کی فکر کے ساتھ ساتھ بہتر نگہداشت بھی کریں  گے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کار کوئی بڑا خرچ نہ کروائے، اچھا ایوریج دے اور اس کی رائیڈ رواں دواں رہے۔ تو اس کے لئے آپ کو اپنی چہیتی کار پر تھوڑی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے ضمن میں  ۵؍ اہم باتیں  درج ذیل ہیں ۔
سروسنگ وقت پر کرائیں 
 آپ کو اپنی گاڑی کی وقت بہ وقت سروسنگ کروانی چاہئے ۔ ساتھ ہی اس کی دھلائی اور صفائی بھی باقاعدگی سے کرنی چاہئے۔ روزانہ صاف صفائی اور دھلائی سے کار کی عمر لمبی ہوتی ہے۔ کار کی سروسنگ کرانے سے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن کا سامنا نہیں  کرنا پڑتا۔ دھلائی کیلئے کار واشنگ سوپ کا استعمال کریں ۔ لکویڈ ڈٹرجنٹ یا ڈِش کلینر کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ یہ کار کے پینٹ کو خراب کرسکتا ہے۔ اندر کے حساس حصوں میں پانی نہ ڈالیں ۔
 انجن آئل وقت پر تبدیل کریں 
 کار کے انجن کو درست رکھنے کے لئے آپ کو انجن آئل چیک کرنا چاہئے اور وقت پر انجن آئل کو تبدیل کرنا چاہئے۔ حالانکہ ہر موسم میں  اس بات کا خیال بہت ضروری ہے لیکن موسم گرما کے دنوں میں بالخصوص وقت پر انجن آئل تبدیل کرائیں ۔ اگر آپ کار سے ہمیشہ اور لمبی دوری کا سفر کرتے رہتے ہیں  تو اس صورت میں گاہے بگاہے آئل چیک کرالیں اور بدلنے کی ضرورت ہو تو فوراً تبدیل کریں ۔ اگر آپ زیادہ تر دھول مٹی یا پھر اوبڑ کھابڑ سڑک پر کار چلاتے ہیں تو آپ کو وقت پر آئل تبدیل کرانا چاہئے۔ اس صورت میں  تھوڑی سی بھی تاخیر آپ کیلئے مہنگی ثابت ہوسکتی ہے۔
کار بیٹری کے چیک اَپ کا بھی خیال رکھیں 
 گاڑی کی بیٹری کی دیکھ بھال بھی بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ یہ کار کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ بیشتر کاروں کی بیٹریاں  مینٹیننس فری ہوتی ہیں ایسے میں ان میں ہربار الیکٹرولائٹ کا لیول چیک کرنے کی ضرورت نہیں  ہوتی ۔ اگر آپ کی بیٹری اس طرح کی نہیں  ہے تو الیکٹرولائٹ کا لیول چیک کریں ۔ پانی متعینہ لیول سے نیچے ہی رکھنا چاہئے۔ نہیں  تو بیٹری سوکھنے(ڈرائی) کا خطرہ رہتا ہے۔ بیٹری میں  ڈِسٹلڈ واٹر ڈالئے ۔ 
اے سی کی حالت سے بھی باخبر رہیں 
 اگرآپ کی کار میں   اے سی بھی نصب ہے تو کار کے کمپریسر، ریفریجریٹر گیس، کنڈینسر، ایکسپینشن والوو اور ایوپوریٹر جیسے ضروری آلات کا سسٹم چیک کرتے رہیں ۔ بارش کے موسم میں جب اے سی سے ہوا کم آئے تو سمجھ لیں کہ نمی کی وجہ سے اندر برف جم گئی ہے ، اس صورت میں اے سی بند کریں لیکن اس کا بلوور جاری رہنے دیں ۔ اس کی بروقت مرمت کروائیں ۔ اگر اے سی کی کولنگ بند ہوجائے تو سمجھ جائیں کہ اس کی گیس ختم ہوگئی لہٰذا اسے بھروالیں ۔
کیبن کی بھی فکر کریں 
 کار کے کیبن کو صاف رکھنا بے حد ضروری ہے۔ اس لئے اسے وقت بہ وقت صاف کرتے رہیں ۔ گاڑی کے قالین، میٹ ، فرش ہر جگہ کو اچھی طرح سے صاف کریں ۔ کوئی کھانے کا سامان جیسے رَیپر وغیرہ ہو تو ہٹادیں ۔ اندر کی صفائی کے ساتھ ساتھ اسے ویکیومنگ بھی کردیں تاکہ یہ پوری طرح سے صاف ہوجائے۔ کووِڈ۱۹؍کے وباء کے ان ایام میں تو کیبن کو ڈِس انفیکٹ بھی کرنا بہت ضروری ہے ۔ اسلئے ایسے حصے جو زیادہ استعمال ہوتے ہیں انہیں  صاف کریں ۔ کار کے اندرونی حصے کی صاف صفائی کارکی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کی بھی صحت کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK