Inquilab Logo

پرانےلُک والی ہونڈا سٹی پھر ہوگی لانچ

Updated: December 06, 2019, 9:18 PM IST | Mumbai

ہونڈا سٹی کے چاہنےوالوں کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ یہ خوش خبری یہ ہے کہ ہندوستانی بازار میں اس کا نیا ورژن آنے والا ہے

ہونڈا سٹی دوبارہ لانچ ہوگی
ہونڈا سٹی دوبارہ لانچ ہوگی

 ہونڈا سٹی کے چاہنے والوں کے لئے ایک اچھی خبر آئی ہے ۔ یہ خوش خبری یہ ہے کہ ہندوستانی بازار میں اس کا نیاو رژن آنے والا ہے ۔ کمپنی نے ہونڈا سٹی کے پانچویں جنریشن کو عام کیا ہے۔ نئی سیڈان کی لمبائی میں کچھ ملی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ڈیزائن ہونڈا سِوک(civic)سے ملتی جلتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس نئی گاڑی میں گِرِل کے پاس موٹا سلیب اور پروجیکٹر ایل ای ڈی لیمپ لگایا گیا ہے جو بالکل ہونڈا سوک جیسا ہے۔ وہیں پیچھے کی جانب ایل ای ڈی ٹیل لیمپ کو بُوٹ کے پاس گھماتے ہوئے لگایا گیا ہے۔ اسے ہونڈا کی نئی ڈیزائن تھیم کو دھیان میں رکھ کر کیا گیا ہے۔ پچھلا حصہ ہونڈا سی آر وی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ کار کی  ڈیزائن بیضوی ہے ۔ تھائی لینڈ مارکیٹ کے لئے کار ۱۵؍ انچ الائے وہیل کے ساتھ دستیاب ہے۔ امید ہے کہ ایسے ہی فیچرس ہندوستان میں  پیش کی جانے والی کار میں بھی  ہوں گے۔ یہ کار ۲۰۲۰ء کی دوسری ششماہی میں لانچ ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK