Inquilab Logo

ہونڈانے  اپنی نئی موٹرسائیکل ہورنیٹ۲لانچ کردی

Updated: August 29, 2020, 1:50 PM IST | Agency | New Delhi

جاپانی آٹو موبائل کمپنی ہونڈا نے ہندوستانی بازار میں اپنی نئی موٹر سائیکل ’ہورنیٹ۲ء۰‘ لانچ کردی ہے۔

honda hornet 2
ہونڈا ہورنیٹ ۲

جاپانی آٹو موبائل کمپنی ہونڈا نے ہندوستانی بازار میں اپنی نئی موٹر سائیکل ’ہورنیٹ۲ء۰‘ لانچ کردی ہے۔ پرکشش لُک اور طاقتور انجن سے لیس اس اسپورٹی بائیک کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ۲۶؍ ہزار ۳۴۵؍روپے (ایکس شوروم گروگرام)ہے ۔  اس بائیک میں ایل ای ڈی لائٹنگ والے ہیڈلیمپ ، ٹیل لیمپ اور انڈیکٹرس کو شامل کیا گیا ہے ۔ جبکہ اسپلٹ سیٹس، بلیک آؤٹ انجن پینل، باڈی کلرڈ بیلی پین اور طاقتور فیول ٹینک اس کی خصوصیات ہیں۔ یہ بائیک چار رنگوں میں دستیاب ہوگی۔ اس موٹر سائیکل کے دونوں ٹائروں میں ڈِسک بریک دئیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ اس میںسنگل چینل اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس) دیا گیا ہے ۔ اس میں ۱۸۴؍ سی سی کی استعداد کا ہونڈا اِیکو ٹیکنالوجی سے لیس انجن دیا گیا ہے جو ۱۶ء۸۶؍ پی ایس کی پاور اور۱۶ء۱؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بائیک محض ۱۱؍ سیکنڈ میں ۲۰۰؍میٹر کا فاصلہ طے کرلیتی ہے۔ بائیک کا وارنٹی وقفہ ۶؍ سال ہے۔ یہ بائیک بجاج پلسر این ایس ۲۰۰؍ اور ٹی وی ایس اپاچے کو ٹکر دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK