Inquilab Logo

ہونڈا کی نئی بائیک ایس پی ۱۲۵؍ جو بی ایس ۶؍ انجن سےلیس ہے

Updated: January 04, 2020, 2:27 PM IST | Ankit Dubey

یہ نئی موٹر سائیکل ہونڈا سی بی شائن ایس پی کی جگہ لے گی ، آئیے جانتے ہیں اسے پہلی بار چلانے پر ہم نے کیسا محسوس کیا اور اسکی تکنیکی خاصیتیں کیا ہیں۔

ہونڈا ایس پی ۱۲۵۔ تصویر: آنی این این
ہونڈا ایس پی ۱۲۵۔ تصویر: آنی این این

 ہونڈا کی مقبول عام ’کمیوٹر موٹرسائیکل‘ ہونڈا سی بی شائن ایس پی کی جگہ لینے کیلئے ہندوستانی بازار میں ’ہونڈا ایس پی ۱۲۵‘  کو حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے۔ نئی ایس پی ۱۲۵؍ اب کافی زیادہ پریمیم اور اسٹائلش ہوگئی ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ نئے بی ایس ۶؍ انجن کے ساتھ بھی آرہی ہے ۔ ان دنوں اکثر لوگ ایک عام کمیوٹر بائیک خریدنے میں کافی زیادہ غور وفکر سے کام لے رہے ہیں اور کئی ساری بائیک کا موازنہ کرنے کے بعد اپنے لئے ایک بہتر موٹر سائیکل منتخب کررہے ہیں۔ لوگوں کی اسی پریشانی کو ختم کرتے ہوئے ہونڈا نے ایس پی ۱۲۵؍ کو اتارا ہے جو فیچرس سے بھرپور موٹر سائیکل ہے ۔ ہم نے ہونڈا ایس پی ۱۲۵؍ کو ممبئی کی سڑکوں پر چلایا جہاں ہمیں ہائی وے، ٹریفک اور اوبڑ کھابڑ سڑکیں ملیں۔ تو آئیے جانتے ہیں ہونڈا ایس پی ۱۲۵؍ میں آپ کو کیا کچھ ملتا ہے اور کہاں آپ کو مایوس کرتی ہے۔ 
لُکس، ڈیزائن اور فیچر
 نئی ہونڈا ایس پی ۱۲۵؍ پوری طرح ایک نئی موٹر سائیکل ہے اور اس میںنیا فیول انجیکٹیڈ انجن کے ساتھ ایک اَپ ڈیٹ چیسیز دی گئی ہے۔ یہ چوڑی اور لمبی ہونے کے ساتھ ہی ہونڈا سی بی شائن ایس پی کے مقابلے اب ہلکی بھی ہوگئی ہے ۔ دکھنے میں ایس پی ۱۲۵؍ آپ کو پوری طرح ۱۵۰؍ سی سی والی موٹر سائیکل کی طرح ہی لگتی ہے ۔ کمپنی نے اسے پوری طرح ایک اسپورٹی لُک دیا ہے۔اس میں نئی شکل کی ایل ای ٹی ہیڈلائٹ دی گئی ہے جو اس پر خوب جچتی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے ٹیل سیکشن کو بھی پھر سے ڈیزائن کیا ہے، لیکن یہاں ایل ای ڈی ٹیل لائٹ نہیں ملتی۔ اس کے الائے وہیل ڈیزائن بھی نئے ہیں اور اس میں ۱۸؍ انچ کے وہیل کے ساتھ ریئر میں کم رولنگ ریزسٹنس ٹائر ملتے ہیں ، اس کیلئے ایم آرایف اور ٹی وی ایس ٹائر کے انتخاب کی بھی سہولت دی گئی ہے ۔ فیچر کے لحاظ سے دیکھیں تو کمپنی نے اس میں نیا فل ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول دیا ہے جس میں فیول اورٹرپ سے متعلقہ تمام معلومات ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ انسٹرومنٹ کنسول کے اوپر ایک ایکو گرین لائٹ کا نشان بھی دیا گیا ہے ۔جس کے ذریعہ آپ کو یہ معلوم ہوسکے گا کہ کتنے آرپی ایم پر بہتر مائیلیج مل سکتاہے۔ انسٹرومنٹ کنسول میں آپ کو فیول رینج، ٹو ٹرپ میٹرس، ڈیجیٹل گاز، اوڈومیٹر اور اسپیڈومیٹر کے علاوہ ایک گیئر پوزیشن انڈیکیٹر بھی دیا گیا ہے ۔
 کمپنی نے سوئچ گیئر بھی نئے دئیے ہیں اور لیفٹ ہینڈل بار کنٹرولز پر آپ کو نیا پاس لائٹ سوئچ ملتا ہے ۔ جس میں ہائی بیٖم اور لو بیٖم بھی شامل ہے۔ وہیں سیدھے ہاتھ پر کمپنی نے سیگمنٹ کا پہلا انجن ’کِل سوئچ‘ دیا ہے جو کہ ایک اسٹارٹر بٹن کےساتھ آتا ہے ۔ ایس پی ۱۲۵؍ میں ہونڈا کا نیا سائلینج اے سی جی (الٹرنیٹ کرنٹ جنریٹر) بھی دیا ہے جس کے ذریعے آپ اس کے اسٹارٹر موٹر سے کسی طرح کی کوئی کرینکنگ ساؤنڈ نہیں سنیں گے۔ کل ملاکر یہ بائیک اب پوری طرح فیچر سے لیس ہے اور دکھنے میں بھی ی ہایک اسپورٹ فیل دیتی ہے۔ اتنے سارے فیچرس ہونے کے باوجود اس بائیک میں صرف ایک فیچر یعنی سائیڈ اسٹینڈ وارننگ کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ کمپنی کو اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے تو اب نئی ہونڈا ایکٹیو ۱۲۵؍ میں بھی سائیڈ اسٹینڈ سے متعلقہ فیچر دیا جارہا ہے۔ 
کارکردگی اور ہمارا تجربہ
 ہونڈا ایس پی ۱۲۵؍ میں نیا بی ایس سکس ۱۲۵؍ سی سی کاانجن دیا گیا ہے ۔ یہ انجن پی جی ایم ایف آئی فیول انجکشن سسٹم کے ساتھ ملتاہے ۔ اس کے علاوہ اس انجن کے اندر بھی کمپنی نے کافی کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ پہلے کے مقابلے طاقتور بھی نظر آتی ہے ۔ یہ انجن اب ۷۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۱۰ء۷۲؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۶؍ہزار آرپی ایم پر ۱۰ء۹؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ انجن پی جی ایم ایف آئی فیول انجکشن سسٹم کے ساتھ ملتا ہے ۔ ہونڈا نے اسی انجن کے ساتھ ای ایس پی ٹیکنالوجی بھی دی ہے، جو کہ گھساؤ کو کم کرنے اور انجن کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے سلنڈر کے اندر پِسٹن پر تیل کے ایک جیٹ کی شکل میں استعمال ہوتی ہے۔ اس بائیک کو ہائی وے پر آسانی سے ۸۰؍ سے ۹۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر چلاسکتے ہیں۔ اسے کروز کرنا کافی آسان ہے۔ ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر اس میں آپ کو کسی طرح کی کوئی وائبریشن جیسا مسئلہ نہیں دکھائی دے گا۔ گیئر شفٹنگ کافی اسموتھ ہے۔ ٹریفک میں بھی کسی بھی رفتار پر گیئر تبدیل کرنے میں کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ 
 ہونڈا ایس پی ۱۲۵؍ کے سسپنشن سسٹم موجودہ سی بی شائن ایس پی والے ہی ہیں۔ فرنٹ میں اسٹینڈرڈ ٹیلی اسکوپک فورکس اور ریئر میں ۵؍ اسٹیل ایڈجسٹیبل ٹوین ریئر شاک ابزوربر دئیے گئے ہیں۔ جن کی وجہ سے اب اس کی رائیڈ کوالیٹی کافی آرام دہ اور مزیدار ہوگئی ہے ۔ ایس پی ۱۲۵؍ کے ساتھ اگر آپ پِلین رائیڈ بھی کرتے ہیں تو بھی یہ کافی مضبوط اور مستحکم لگے گی۔ شہری سڑکوں میں اسے چلانا کافی آسان ہے، اور ساتھ ہی ٹریفک کے دوران یہ آپ کو بہتر مائیلیج کے ساتھ ہی ایک آرام دہ رائیڈ بھی پیش کرتی ہے۔ اس کی ہینڈلنگ کافی مضبوط اور اسپورٹی لگتی ہے اور یہ آپ کو ایسا لگےگا کہ جیسے آپ کوئی ۱۲۵؍ سی سی والی بائیک نہیں ، ۱۵۰؍ سی سی والی بائیک چلارہے ہیں۔ بریکنگ کے دوران بھی اس میں دیا گیا سی بی ایس کافی اچھی طرح سے کام کرتا ہے اور ڈِسک بریک والے ویرینٹ اسٹاپنگ پاور بھی کافی اچھی ہے۔ مجموعی طور پر یہ موٹر سائیکل اپنے سیگمنٹ میں بہتر موٹر سائیکل ثابت ہوسکتی ہے۔ 
ہمارا فیصلہ
 ہونڈا ایس پی ۱۲۵؍پرانے ماڈل شائن ایس پی کے مقابلے ۱۱؍ہزار روپے تک مہنگی ہوگئی ہے ۔ نئی ایس پی ۱۲۵؍ کے ڈرم ویریئنٹ کی قیمت ۷۲؍ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے اور ساسکے ڈِسک ویریئنٹ کی قیمت ۷۷؍ ہزار ۱۰۰؍روپے (ایکس شوروم دہلی ) ہے۔ اس قیمت پر یہ بائیک کسی طرح سے مہنگی نظر نہیں آتی کیونکہ اس بائیک میں وہ سبھی فیچر شامل ہیں جو ایک کمیوٹر بائیک ہونے چاہئے۔ یہ بائیک بی ایس سکس انجن کے ساتھ فیول انجیکٹیڈ ورژن، نئے اسپورٹی لُک اور جدید فیچر سے لیس ہے ۔ ایسے میں اگر آپ ان دنوں ایک ایسی ہی بائیک کی تلاش کررہے ہیں جسے آپ اپنے روز استعمال کرسکیں تو آپ ’ہونڈا ایس پی ۱۲۵‘ کے بارے میں سوچ بھی سکتے ہیں۔

honda Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK