Inquilab Logo

آنر میجک واچ ۲؍کی ہندوستان میں فروخت کا آغاز

Updated: February 25, 2020, 9:30 AM IST | Agency

ہیواوے کی ذیلی کمپنی آنر نے اپنی اسمارٹ گھڑی ’آنر میجک واچ ۲‘ کی فروخت ہندوستان میں شروع کردی ہے۔

آنر میجک واچ ۲؍ ۔ تصویر : آئی این این
آنر میجک واچ ۲؍ ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ہیواوے کی ذیلی کمپنی آنر نے اپنی اسمارٹ گھڑی ’آنر میجک واچ ۲‘ کی فروخت ہندوستان میں شروع کردی ہے۔  ۴۲؍ایم ایم ماڈل کی اس اسمارٹ واچ کی ہندوستان میں قیمت ۱۱؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔ یہ ’اگاتے بلیک  ویئریئنٹ‘ میں دستیاب ہوگی۔ اسکے ساتھ آنر اسپورٹ بلیوٹوتھ ایئرفون مفت دیا جائیگا۔ معلوم ہوکہ آنر میجک واچ ٹو کے ۴۲؍ ایم ایم ماڈلاسٹیل بِلڈ ہے جس میں ۱ء۲؍ انچ کا ۳۹۰X۳۹۰؍پکلس کا امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا۔جبکہ ۴۶؍ ایم ایم کے ویریئنٹ میں ۱ء۳۹؍انچ کاڈسپلے ۴۵۴X۴۵۴؍پکسل امولیڈ ڈسپلے سے لیس ہوگا۔ اس  اسمارٹ گھڑی کا ۴۲؍ایم ایم ویریئنٹ  ایک بار مکمل چارج کئے جانے پر ۷؍ دن تک چلے گا ۔ اس میں دل کی دھڑکن کی پیمائش، جی پی ایس  اور دیگر فیچرس ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ فائیو اے ٹی ایم واٹر ریزسٹنٹ سے لیس ہے۔ جبکہ ۴۶؍ ایم ایم ویریئنٹ کا بیٹری بیک اَپ ۱۴؍ دنوں کا ہوگا۔ آنر اپنے گھڑیوں میں ۸؍ آؤٹ ڈور موڈ فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں دل کی دھڑکن ناپنے کا فیچر، گھڑی کو پانی سے خراب ہونے سے بچانے کیلئے۵؍اے ایم ٹی  واٹر ریزسسٹنٹ بھی دیا جاتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں میں ہیواوے ٹُرو سلیپ ۲ء۰؍ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جاتی ہے جو صارف کے سونے کے دورانیہ پر نظر رکھتی ہے اور نیند کی بے ترتیبی سے آگاہ کرتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK