Inquilab Logo

بچوں کو باہر کھیلنے یا گھومنے کیلئے کیسے تیار کریں؟

Updated: November 23, 2020, 1:08 PM IST | Elizabeth

اگر آپ ٹھنڈ میں صبح بچے کے ساتھ گھر کے باہر نکلنا چاہ رہی ہیں تو تیار ہو جایئے۔ لیکن ایک اچھا ماسک، گرم کپڑے، دستانے، ٹوپی اور جوتے بہت ضروری ہیں۔ اگر اتنی تیار کر لی تو آپ بچے کے ساتھ کسی بھی پارک میں کھیلنے، دھوپ سینکنے اور ورزش کرنے کے لئے جاسکتی ہیں

Outing with Family
باہر کھیلنے یا گھومنے جانے کے نام پر بچے کی خوش دیکھنے کے قابل ہوتی ہے

کورونا وائرس کے دور میں باہر نکلنا ضروری ہے۔ صبح کی تازہ ہوا اور دھوپ وٹامن ڈی اور تازگی کا سب سے اچھا ذریعہ ہے۔ سردیوں میں یہ خاص کر بچوں کے لئے بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ ٹھنڈ میں صبح بچے کے ساتھ گھر کے باہر نکلنا چاہ رہی ہیں تو تیار ہو جایئے۔ لیکن ایک اچھا ماسک، گرم کپڑے، دستانے، ٹوپی اور جوتے بہت ضروری ہیں۔ اگر اتنی تیار کر لی تو آپ بچے کے ساتھ کسی بھی پارک میں کھیلنے، دھوپ سینکنے اور ورزش کرنے کے لئے جاسکتے ہیں۔ سردی کے موسم میں بچوں کو باہر کھیلنے یا گھومنے کے لئے کیسے تیار کریں، جانیں یہاں:
بچوں کو پہنائیں
 گرم کپڑے
 یہ سردی عام نہیں ہے، نہ آپ کے لئے اور نہ ہی آپ کے بچوں کے لئے۔ اس بار سردی میں کورونا بھی رہنے والا ہے۔ ماہرین کے مطابق سردی کے دنوں میں کورونا کی تیسری لہر بھی آ رہی ہے لیکن بچوں کا باہر نکلنا بھی ضروری ہے۔ مسلسل گھر کے اندر رہنے سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔ اس لئے بچوں کو باہر کھیلنے اور گھومنے ضرور لے جائیں۔
 باہر نکلنے کے دوران ایک بات کا دھیان رکھنا ہے کہ بچوں کو مضبوط اور گرم کپڑے ضرور پہنائیں۔ اس بار ’لا-نینا‘ کے سبب سردی زیادہ پڑنے والی ہے۔ معمولی سی لاپروائی بچوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر آپ نے بچے کو اچھے کپڑا پہنا رکھا ہے تو ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اسے بآسانی باہر لے جاسکتی ہیں۔
بچوں کو خوش رکھیں
 ویلی فاریسٹ اسکول میں آؤٹ ڈور ایجوکیشن کی ہیڈ بیکن کیورین کہتی ہیں کہ بچے جنہیں ہم گھومنے کے لئے آزاد چھوڑ دیتے ہیں وہ عام طور پر بہت خوش رہتے ہیں۔ سردی کے موسم میں ہونے والی تمام ذہنی چیلنجز سے ان کا دھیان ہٹانے کے لئے سب سے اچھا طریقہ ہے کہ انہیں خوش رکھا جائے۔ عام طور پر مسلسل زیادہ بھاری کپڑے پہننے سے بچے چڑچڑے پن کا شکار ہونے لگتے ہیں۔
 ماہرین کے مطابق، سردیوں میں چھوٹے بچوں کو خوب چلائیں۔ جتنا زیادہ وہ چلیں گے، اتنا زیادہ وہ گرماہٹ محسوس کریں گے۔ اس لئے صبح کے وقت بچوں کو بطور ورزش ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ تک چلائیں۔
احتیاط بھی ضروری
 بچوں کے ساتھ باہر جاتے وقت ساری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ اکثر کھیلتے وقت باہر ماسک کی جانب دھیان نہیں دیتے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ بچے باقاعدہ ماسک پہنے رہیں۔ گھر جانے کے بعد سبھی خود سینی ٹائزڈ کرے۔ وہ کہتے ہیں نا علاج سے بہتر پرہیز ہے اس لئے احتیاطی تدابیر کی جانب پوری توجہ دیں۔
صحت بخش ناشتہ
 سردیوں میں انرجی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بات بچوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ اس لئے جب بھی انہیں گھمانے یا کھیلنے باہر لے جائیں تو اپنے ساتھ کچھ توانائی سے بھرپور ناشتہ ضرور لے جائیں۔ اس میں خشک میوہ جات سے بنے اسنیکس کا بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ بچوں کو ایک ساتھ بہت سارے اسنیکس کھلانے کے بجائے تھوڑی تھوڑی دیر پر کھلائیں۔ اس سے ان کے جسم میں توانائی کا توازن برقرار رہے گا۔ آپ اپنے ساتھ جوس بھی لے کر جاسکتی ہیں۔ اکثر بچے جوس بہت شوق سے پیتے ہیں اور یہ توانائی سے بھرپور بھی ہوتے ہیں۔
 اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ سردیوں میں بچوں کو آپ جو کچھ بھی کھلا رہی ہیں اس میں ہائی کیلوری نہ ہو کیونکہ ٹھنڈ میں ہمارا نظام ہضم تھوڑا دھیما ہو جاتا ہے۔ ایسے میں بچوں کو بھاری بھرکم چیزیں کھلانے سے قبض اور گیس کی شکایت ہوسکتی ہے۔
باہر گھومنے جائیں
 سردیوں میں ہم میں سے بہت سے لوگ گھر کی چھت اور بالکنی میں جانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ وہاں بھی آپ کو اور آپ کے بچوں کو دھوپ اور تازہ ہوا مل جائے گی لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ باہر جانے سے ایک الگ قسم کا ذہنی سکون ملتا ہے۔
 گھر کے آس پاس اور لوگ بھی رہتے ہیں اس لئے گھر کی ہوا تنی تازہ نہیں ہوتی جتنی کہ گارڈن یا پارک کی۔ گھروں کی چھتوں پر آنے والی دھوپ کئی باہر سیدھی نہیں آ پاتی۔ دھوپ اگر سیدھی ملتی ہے تو اس میں وٹامن ڈی کے جزو زیادہ ہوتے ہیں۔
 گھر کے باہر جانے پر جگہ بدلتی ہے  اور چہل قدمی ہو جاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ باہر جانے کے نام ہر بچوں میں زیادہ خوشی اور جوش دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس لئے گھر میں ورزش کرنے کے بجائے بچوں کے ساتھ ہر صبح باہر جائیں۔
قوتِ مدافعت بڑھانے والی غذائیں
 سردی کے موسم میں اکثر سردی کانسی کی شکایت رہتی ہے چونکہ بچوں کا قوتِ مدافعت کمزور ہوتا ہے اور باہر کی ہوا نقصان بھی پہنچا سکتی ہے اس لئے انہیں قوتِ مدافعت بڑھانے والے کھلائیں تاکہ اس موسم کا لطف اٹھا سکے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK